ابوظہبی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات نے مصنوعی ذہانت کی عالمی منڈی میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ ابوظہبی کی سرمایہ کاری کمپنی ایم جی ایکس نے دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی مضبوط موجودگی قائم کر لی ہے۔
ایم جی ایکس کے ترجمان کے مطابق امریکی کمپنی اینتھروپک میں سرمایہ کاری کی مالیت میں اضافے سے تقریباً73.5 ارب درہم کا غیر وصول شدہ سرمایہ جاتی منافع سامنے آیا ہے۔
ایم جی ایکس نے اینتھروپک کے علاوہ اوپن اے آئی، ایکس اے آئی، ڈیٹا برکس اور اسپیس ایکس جیسے عالمی اداروں میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔
ڈیٹا سینٹرز، کمپیوٹنگ پاور، مصنوعی ذہانت اور جدید ادویات کی تحقیق جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری ابوظہبی کے ٹیکنالوجی وژن کو نئی بلندیوں پر لے جا رہی ہے۔




