ہفتہ, نومبر 21, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستانیوں کے لیے دبئی میں ملازمت کا حصول آسان، یو اے ای نے 13 ورک پرمٹ کیٹیگریز میں بڑی سہولت دے دی

نومبر 21, 2026
پاکستانیوں کے لیے دبئی میں ملازمت کا حصول آسان، یو اے ای نے 13 ورک پرمٹ کیٹیگریز میں بڑی سہولت دے دی

دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، اماراتی حکومت نے ورک پرمٹ کے حصول کا طریقہ کار آسان بناتے ہوئے 13 مختلف اقسام کے پرمٹس کے لیے اضافی دستاویزات اور غیر ضروری معلومات فراہم کرنے کی شرائط میں نمایاں کمی کردی ہے۔
یو اے ای کی وزارتِ انسانی وسائل و اماراتائزیشن نے زیرو بیوروکریسی مہم کے تحت بھرتی کے نظام کو تیز رفتار بنانے کے لیے اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ نئے نظام کے تحت بیرونِ ملک سے بھرتی، فری لانس، پارٹ ٹائم اور فیملی اسپانسرشپ سمیت 13 کیٹیگریز کے ورک پرمٹ درخواست فارم میں غیر ضروری خانوں کی تعداد 97 فیصد تک کم کردی گئی ہے۔
اس اقدام کے بعد ویزا پراسیسنگ کا دورانیہ 30 دن سے کم ہوکر محض 5 دن رہ گیا ہے، جس سے غیر ملکی ملازمین کی بھرتی کا عمل مزید سہل اور تیز ہونے کی توقع ہے۔
حکام کے مطابق یہ سہولت صرف ورک پرمٹس کے لیے ہے، وزٹ ویزا کی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ امارات پہنچنے کے بعد میڈیکل ٹیسٹ اور ایمریٹس آئی ڈی بنوانے کے تقاضے بھی برقرار رہیں گے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

دوسروں کی تعریف اور تنقید سے آزاد ہونا ہی حقیقی سکون ہے، عمیر جسوال کا پیغام وائرل

Next Post

18 سالہ طالبہ کے ہاتھ میں کمشنر فیصل آباد کی ذمہ داریاں، ایک دن میں شہر کے بڑے مسائل کی نشاندہی

Related Posts

چنئی میں ستاروں کا میلہ، کاویہ مارن اور انیرودھ کی شادی کی تقریب میں نامور شخصیات کی کہکشاں
تازہ ترین

چنئی میں ستاروں کا میلہ، کاویہ مارن اور انیرودھ کی شادی کی تقریب میں نامور شخصیات کی کہکشاں

نومبر 21, 2026
شارجہ سول ڈیفنس نے جدید فائر فائٹنگ اور ریسکیو آلات متعارف کرا دیے، ہنگامی کارروائیوں میں تیزی اور اہلکاروں کی حفاظت بہتر بنانے پر توجہ
تازہ ترین

شارجہ سول ڈیفنس نے جدید فائر فائٹنگ اور ریسکیو آلات متعارف کرا دیے، ہنگامی کارروائیوں میں تیزی اور اہلکاروں کی حفاظت بہتر بنانے پر توجہ

نومبر 21, 2026
دبئی سے دنیا تک دوستی اور تعاون کے نئے پل، ورلڈ گورنمنٹس سمٹ عالمی توجہ کا مرکز
تازہ ترین

دبئی سے دنیا تک دوستی اور تعاون کے نئے پل، ورلڈ گورنمنٹس سمٹ عالمی توجہ کا مرکز

نومبر 21, 2026
ابوظہبی میں یاٹس کے لیے انٹری کا جدید نظام متعارف، کلیئرنس اب مقررہ برتھ پر ہوگی
تازہ ترین

ابوظہبی میں یاٹس کے لیے انٹری کا جدید نظام متعارف، کلیئرنس اب مقررہ برتھ پر ہوگی

نومبر 21, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved