ہفتہ, نومبر 21, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ابوظہبی میں یاٹس کے لیے انٹری کا جدید نظام متعارف، کلیئرنس اب مقررہ برتھ پر ہوگی

نومبر 21, 2026
ابوظہبی میں یاٹس کے لیے انٹری کا جدید نظام متعارف، کلیئرنس اب مقررہ برتھ پر ہوگی

ابوظہبی (جانب منزل نیوز) ابوظہبی نے بین الاقوامی یاٹ مالکان کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرا دی، جس کے تحت غیر ملکی یاٹس اپنی مقررہ برتھ پر ہی امیگریشن، کسٹمز اور داخلے کی کارروائی مکمل کرسکیں گے، یوں دوسرے پورٹ پر جانے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔
فلوٹنگ پورٹ آف انٹری (Floating Port of Entry) کے نام سے شروع ہونے والی اس سروس کے تحت متعلقہ حکام منظور شدہ مریناز اور برتھنگ مقامات پر پہنچ کر انسپکشن اور کلیئرنس مکمل کریں گے۔ یہ اقدام فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹیٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹ سیکیورٹی، ابوظہبی موبیلٹی اور ابوظبی میری ٹائم کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔
نئی سہولت سے بین الاقوامی یاٹ مالکان، آپریٹرز اور عملے کو وقت کی بچت ہوگی، سمندری سفر کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت کم ہوگی اور بندرگاہوں پر آمدورفت کا نظام مزید سہل اور مؤثر بنایا جاسکے گا۔
کلیئرنس کے عمل کو تیز، محفوظ اور جدید بنانے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق، دستاویزات کی اسکیننگ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لیس خصوصی آلات استعمال کیے جائیں گے، جس سے سیکیورٹی جانچ کے ساتھ کارروائی بھی موقع پر مکمل ہوسکے گی۔
اقدام ابوظہبی کی لگژری یٹنگ اسٹریٹجی اور میری ٹائم سیاحت کے فروغ کا حصہ ہے، جس کا مقصد عالمی یاٹنگ انڈسٹری میں امارت کی پہچان مزید مستحکم کرنا اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے سمندری سفر کو زیادہ آسان اور پرکشش بنانا ہے۔
حکام کے مطابق یہ سہولت ابوظہبی کو عالمی لگژری یٹنگ اور میری ٹائم سیاحت کے ایک نمایاں مرکز کے طور پر آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

پی ایس ایل 12 کے لیے نیا ٹیلنٹ مشن، دی پنڈیز نے نوجوان کرکٹرز کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا

Next Post

دبئی سے دنیا تک دوستی اور تعاون کے نئے پل، ورلڈ گورنمنٹس سمٹ عالمی توجہ کا مرکز

Related Posts

شارجہ سول ڈیفنس نے جدید فائر فائٹنگ اور ریسکیو آلات متعارف کرا دیے، ہنگامی کارروائیوں میں تیزی اور اہلکاروں کی حفاظت بہتر بنانے پر توجہ
تازہ ترین

پاکستان

پی ایس ایل 12 کے لیے نیا ٹیلنٹ مشن، دی پنڈیز نے نوجوان کرکٹرز کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا

نومبر 21, 2026
بلوچستان کی ترقی، عوامی سہولیات اور امن و استحکام پر اعلیٰ سطحی مشاورت
پاکستان

بلوچستان کی ترقی، عوامی سہولیات اور امن و استحکام پر اعلیٰ سطحی مشاورت

نومبر 21, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved