ہفتہ, نومبر 21, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

عمران خان کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کا بھی چیف جسٹس کو خط، آئینی حقوق کے تحفظ اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ

نومبر 20, 2026
عمران خان کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کا بھی چیف جسٹس کو خط، آئینی حقوق کے تحفظ اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ

لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی کے اہم رہنماؤں نے بھی عدلیہ سے رجوع کرلیا۔ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو مشترکہ خط ارسال کردیا۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو ٹھوس شواہد کے بغیر مقدمات اور سزاؤں کا سامنا ہے، تاہم وہ کسی خصوصی رعایت کے بجائے آئین کی بالادستی اور بنیادی حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں۔
اسیر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مناسب طبی سہولیات، ڈاکٹروں تک رسائی اور اہلخانہ، وکلا سمیت بیٹوں سے ملاقاتوں کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ جیل کی دیواروں کے پیچھے بھی شہریوں کے آئینی حقوق ختم نہیں ہوتے۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونا جیل اصلاحات کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے زیرالتوا مقدمات اور اپیلوں کے فوری اور غیرجانبدارانہ فیصلوں، عدالتی کارروائی کو سیاسی و انتظامی مداخلت سے پاک رکھنے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے احتساب کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

لانگ مارچ کا نہ کوئی پلان تھا نہ حکمت عملی، پی ٹی آئی قیادت کے اندرونی معاملات پر شوکت یوسفزئی کا بڑا انکشاف

Next Post

عاصم اظہر کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل، گلوکار نے خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں کو اہم پیغام دے دیا

Related Posts

مشینوں کی ذہانت، عوام کی آسانی، دبئی میں مصنوعی ذہانت سے حکومتی خدمات کی نئی تشکیل
تازہ ترین

مشینوں کی ذہانت، عوام کی آسانی، دبئی میں مصنوعی ذہانت سے حکومتی خدمات کی نئی تشکیل

نومبر 21, 2026
یو اے ای کے اسکولوں میں ذیابیطس کے شکار بچوں کے لیے بڑی سہولت، امتحان میں موبائل فون، پانی اور اسنیکس ساتھ رکھنے کی اجازت
تازہ ترین

یو اے ای کے اسکولوں میں ذیابیطس کے شکار بچوں کے لیے بڑی سہولت، امتحان میں موبائل فون، پانی اور اسنیکس ساتھ رکھنے کی اجازت

نومبر 21, 2026
ابوظہبی میں دنیا کا منفرد تخلیقی محلہ بنانے کا منصوبہ، چھت پر سنیما اور فنونِ لطیفہ کے رنگ بکھریں گے
تازہ ترین

ابوظہبی میں دنیا کا منفرد تخلیقی محلہ بنانے کا منصوبہ، چھت پر سنیما اور فنونِ لطیفہ کے رنگ بکھریں گے

نومبر 21, 2026
دبئی سے شارجہ کا سفر ہوگا برق رفتار، الاتحاد روڈ پر 8 نئے پل تعمیر کرنے کا اعلان
تازہ ترین

دبئی سے شارجہ کا سفر ہوگا برق رفتار، الاتحاد روڈ پر 8 نئے پل تعمیر کرنے کا اعلان

نومبر 21, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved