پشاور (جانب منزل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی منصوبہ بندی پر سوالات اٹھا دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے نہ کوئی واضح حکمت عملی موجود تھی اور نہ ہی کوئی باقاعدہ پلان تیار کیا گیا تھا۔
شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ انہیں مسلسل یقین دہانی کرائی جاتی رہی کہ لانگ مارچ کا پلان آرہا ہے اور کسی دوسرے رہنما کے پاس حکمت عملی موجود ہے، تاہم اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے باوجود کوئی لائحہ عمل سامنے نہ آسکا۔
شوکت یوسفزئی کے مطابق انہوں نے 25 ستمبر کے اجلاس میں لانگ مارچ مؤخر کرکے حکومت سے مذاکرات کرنے کی تجویز دی تھی۔ ان کا مؤقف تھا کہ پہلے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں لانگ مارچ کی کال دی جائے، تاہم سہیل آفریدی، شفیع جان اور دیگر رہنماؤں نے ہر صورت مارچ کرنے پر اصرار کیا۔





