دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں 55ویں قومی دن کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، دبئی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا، جس سے ملازمین کو قومی تقریبات میں شرکت اور اپنے خاندانوں کے ساتھ یادگار لمحات گزارنے کا موقع ملے گا۔
دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سرکاری تعطیلات 2 دسمبر بروز بدھ سے 4 دسمبر بروز جمعہ تک ہوں گی۔ ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیاں شامل ہونے سے ملازمین مسلسل پانچ دن تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔
سرکاری دفاتر 7 دسمبر بروز پیر دوبارہ کھلیں گے، جبکہ عوامی خدمات فراہم کرنے والے ادارے ضروری سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کریں گے۔
اس سال عید الاتحاد کی تقریبات ’’Belonging in Unity‘‘ (اتحاد میں وابستگی) کے خوبصورت پیغام کے تحت منعقد ہوں گی۔ تقریبات میں خاندان، مشترکہ روایات اور قومی یکجہتی کو نمایاں کیا جائے گا۔ یہ جشن متحدہ عرب امارات کے قیام کے 55 شاندار سال مکمل ہونے کی خوشی میں منایا جا رہا ہے





