سعودی عرب (جانب منزل نیوز) سعودی عرب کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شہزادہ الولید بن طلال نے دولت کے اعتبار سے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، ان کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 19.9 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
فوربز کی 2026 کی فہرست کے مطابق معروف کاروباری شخصیت سلیمان الحبیب 10.2 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ عبداللہ بن سلیمان الراجحی 2.6 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
فہرست میں عماد المہیدب 2.5 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ نمایاں ہیں، جبکہ سلیمان المہیدب اور عصام المہیدب کے اثاثوں کی مالیت 2.3، 2.3 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
دیگر امیر ترین شخصیات میں عبداللہ العثیم 2.2 ارب ڈالر، ابراہیم المہیدب 2.1 ارب ڈالر، عبداللہ عامر النہدی 2 ارب ڈالر اور محمد ابونیان 1.6 ارب ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
فوربز کے مطابق ان تمام دولت کے تخمینوں کی بنیاد یکم مارچ 2026 کی مالیت ہے۔ فہرست سعودی عرب کی کاروباری دنیا میں ارب پتی شخصیات کے بڑھتے ہوئے مالی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔





