اٹلی (جانب منزل نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو اٹلی کے مقبول کرکٹ ٹورنامنٹ ’’اٹالیا ٹی 10‘‘ کے آئندہ ایڈیشن کے لیے بریشیا لائنز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔
اپنی برق رفتار باؤلنگ، شاندار سوئنگ اور اہم مواقع پر وکٹیں لینے کی صلاحیت کے باعث عالمی شہرت رکھنے والے محمد عامر کی شمولیت سے بریشیا لائنز کا باؤلنگ اٹیک مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
ٹی 10 کرکٹ کے مختصر اور سنسنی خیز فارمیٹ میں محمد عامر کا تجربہ ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کی میدان میں موجودگی سے ٹورنامنٹ کے آئندہ ایڈیشن میں شائقین کی دلچسپی بھی بڑھنے کی امید ہے۔





