پیر, نومبر 16, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی T100 ٹرائیتھلون میں 3 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت، 7 سالہ بچوں سے 75 سالہ ایتھلیٹس تک سب نے میدان مار لیا

نومبر 15, 2026
دبئی T100 ٹرائیتھلون میں 3 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت، 7 سالہ بچوں سے 75 سالہ ایتھلیٹس تک سب نے میدان مار لیا

دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی نے کھیلوں کی دنیا میں اپنی عالمی شناخت مزید مضبوط کرلی، تیسرے دبئی T100 ٹرائیتھلون میں 95 ممالک کے 3 ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے شرکت کرکے اسے بین الاقوامی کھیلوں کا یادگار ایونٹ بنا دیا۔ مقابلوں کو دیکھنے کے لیے تقریباً 10 ہزار تماشائی بھی پہنچے، جبکہ 500 کے قریب کھلاڑیوں نے بیرونِ ملک سے شرکت کی۔
الممزر بیچ پارک میں منعقدہ اس ایونٹ میں عمر کی کوئی حد رکاوٹ نہ بنی، 7 سے 75 سال تک کے کھلاڑیوں نے تیراکی، سائیکلنگ اور دوڑ کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ایونٹ دبئی فٹنس چیلنج کے دسویں ایڈیشن کا حصہ تھا، جس کا انعقاد پروفیشنل ٹرائیتھلیٹس آرگنائزیشن نے دبئی کے محکمہ اقتصادیات و سیاحت اور دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون سے کیا۔
مقابلوں کے آخری روز 100 کلومیٹر اور اسپرنٹ کیٹیگریز میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ فرانس کے کوئنٹن امرال نے مردوں کے T100 اوپن مقابلے میں 3 گھنٹے 33 منٹ 56 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں روس کی ڈیانا ٹربکووچ نے 4 گھنٹے 5 منٹ 40 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایونٹ میں اماراتی فارمولا ون پاور بوٹ ڈرائیور احمد الفہیم نے بھی 100 کلومیٹر کا مکمل فاصلہ طے کرکے حصہ لیا۔ انہوں نے دبئی کے جدید کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور عالمی معیار کی تربیتی سہولتوں کو سراہا۔
منتظمین کے مطابق ایونٹ کا آغاز اسکولز ایکوا تھلون سے ہوا، جس میں 800 طلبہ نے حصہ لیا، جبکہ اختتام پر 3 ہزار سے زائد شوقیہ کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں شرکت کی۔ دبئی T100 نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ امارات عالمی کھیلوں، صحت مند سرگرمیوں اور بین الاقوامی اسپورٹس ٹورازم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

ٹام بینٹن کا آسٹریلوی بولرز پر دھواں دار وار، انگلینڈ نے 135 رنز سے میدان مار لیا

Next Post

آئی سی سی نے 2035 تک بڑے عالمی کرکٹ ایونٹس کے شیڈول کی منظوری دے دی، ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے میزبان ممالک کا اعلان

Related Posts

چند دنوں میں ہرا بھرا جنگل سرخ کیسے ہوگیا؟ چرنوبل کی خوفناک داستان
تازہ ترین

چند دنوں میں ہرا بھرا جنگل سرخ کیسے ہوگیا؟ چرنوبل کی خوفناک داستان

نومبر 15, 2026
نوکری نہ ملی تو تین ڈاکٹر بہنوں نے اپنی فارمیسی کھول لی، رحیم یار خان کی بیٹیوں نے خودمختاری کی نئی مثال قائم کردی
پاکستان

نوکری نہ ملی تو تین ڈاکٹر بہنوں نے اپنی فارمیسی کھول لی، رحیم یار خان کی بیٹیوں نے خودمختاری کی نئی مثال قائم کردی

نومبر 15, 2026
اسلام آباد کا انتظامی نقشہ بدلنے کی تیاری، میئر شہر کا سربراہ ہوگا، حدود ہری پور اور مری تک بڑھانے کی تجویز
پاکستان

اسلام آباد کا انتظامی نقشہ بدلنے کی تیاری، میئر شہر کا سربراہ ہوگا، حدود ہری پور اور مری تک بڑھانے کی تجویز

نومبر 15, 2026
پنجاب حکومت کے طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد، عظمیٰ بخاری نے فیصلے کی وضاحت کردی
پاکستان

پنجاب حکومت کے طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد، عظمیٰ بخاری نے فیصلے کی وضاحت کردی

نومبر 15, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved