لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نے اپنی دسمبر میں شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایسا دلچسپ جواب دیا کہ مداح بھی مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر شادی سے متعلق افواہوں کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر کون یہ خبریں پھیلا رہا ہے کہ ان کی دسمبر میں شادی ہو رہی ہے؟ صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں کام میں اس قدر مصروف ہیں کہ گھر جا کر نیند پوری کرنے کا وقت بھی نہیں ملتا۔
صبا قمر نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ اگر واقعی ان کی شادی ہو رہی ہے تو انہیں بھی دعوت نامہ بھیجا جائے، کیونکہ انہیں ابھی تک اپنی شادی کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔
اداکارہ کے اس بے باک اور دلچسپ ردعمل نے شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کی حقیقت واضح کردی





