پیر, نومبر 16, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: بھارت کی فتح کا جشن تنازع بن گیا، پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے نامناسب اشاروں پر کڑی تنقید

نومبر 15, 2026
انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: بھارت کی فتح کا جشن تنازع بن گیا، پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے نامناسب اشاروں پر کڑی تنقید

عمان (جانب منزل نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے جشن کا انداز تنازع کا شکار ہوگیا۔ بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے جارحانہ جشن، نامناسب اشاروں اور مبینہ نازیبا جملوں پر کرکٹ حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی وکٹ کیپر حمزہ ظہور کے سامنے بھی نامناسب رویہ اختیار کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کو بھی کھلاڑیوں کو روکنے اور صورتحال قابو میں لانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا نے بھی اپنی ٹیم کے جشن کے انداز کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے واقعے کی ویڈیوز اور کھلاڑیوں کے طرزِ عمل کو رپورٹ کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کھیل میں کامیابی کا جشن منانا ہر ٹیم کا حق ہے، تاہم حریف کھلاڑیوں کی تضحیک اور نامناسب اشارے اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہیں۔
واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ تاہم میدان میں فتح کے بعد پیش آنے والے واقعات نے کرکٹ کے اخلاقی تقاضوں اور کھیل کے احترام سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

عالمی معیار کا ہسپتال، عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر اور کروڑوں کا سالانہ پیکیج

Next Post

بیٹنگ کا بادشاہ اور ویمن کرکٹ کی ملکہ، محمد یوسف اور ثناء میر ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

Related Posts

چند دنوں میں ہرا بھرا جنگل سرخ کیسے ہوگیا؟ چرنوبل کی خوفناک داستان
تازہ ترین

چند دنوں میں ہرا بھرا جنگل سرخ کیسے ہوگیا؟ چرنوبل کی خوفناک داستان

نومبر 15, 2026
نوکری نہ ملی تو تین ڈاکٹر بہنوں نے اپنی فارمیسی کھول لی، رحیم یار خان کی بیٹیوں نے خودمختاری کی نئی مثال قائم کردی
پاکستان

نوکری نہ ملی تو تین ڈاکٹر بہنوں نے اپنی فارمیسی کھول لی، رحیم یار خان کی بیٹیوں نے خودمختاری کی نئی مثال قائم کردی

نومبر 15, 2026
اسلام آباد کا انتظامی نقشہ بدلنے کی تیاری، میئر شہر کا سربراہ ہوگا، حدود ہری پور اور مری تک بڑھانے کی تجویز
پاکستان

اسلام آباد کا انتظامی نقشہ بدلنے کی تیاری، میئر شہر کا سربراہ ہوگا، حدود ہری پور اور مری تک بڑھانے کی تجویز

نومبر 15, 2026
پنجاب حکومت کے طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد، عظمیٰ بخاری نے فیصلے کی وضاحت کردی
پاکستان

پنجاب حکومت کے طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد، عظمیٰ بخاری نے فیصلے کی وضاحت کردی

نومبر 15, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved