پیر, نومبر 9, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی میں میٹرو سے کوکا کولا ایرینا تک پیدل سفر ہوگا آسان

نومبر 9, 2026
دبئی میں میٹرو سے کوکا کولا ایرینا تک پیدل سفر ہوگا آسان

دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں شہری سہولتوں اور جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی توسیع کا سلسلہ جاری ہے، کوکا کولا ایرینا اور دبئی مال میٹرو اسٹیشن کو ملانے والا 110 میٹر طویل نیا پیدل پل 10 نومبر 2026 سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
دبئی ہولڈنگ رئیل اسٹیٹ کے ذیلی ادارے میراس کی جانب سے تیار کردہ یہ پل میٹرو اسٹیشن سے سٹی واک میں واقع کوکا کولا ایرینا تک رسائی کو مزید آسان بنائے گا۔ اس سہولت سے بالخصوص کنسرٹس، شوز اور دیگر بڑے تفریحی پروگراموں میں شرکت کرنے والے افراد کو ٹریفک کی بھیڑ سے بچنے اور منزل تک باآسانی پہنچنے میں مدد ملے گی۔
نئے پل کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس سے ایک گھنٹے میں تقریباً 10 ہزار افراد گزر سکیں گے، جو کوکا کولا ایرینا میں ایک ایونٹ کے دوران مجموعی ہجوم کی گنجائش کا تقریباً 59 فیصد ہے۔ اس سے سڑکوں پر رش کم کرنے اور پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
یہ منصوبہ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دبئی ہولڈنگ کے مشترکہ ٹریفک بہتری پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد اہم تجارتی، سیاحتی اور تفریحی مقامات کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا اور سڑکوں کو مزید محفوظ بنانا ہے۔
2030 تک 31 نئے پیدل پل اور سرنگیں تعمیر ہوں گی
آر ٹی اے کے پانچ سالہ منصوبے 2026 سے 2030 کے تحت دبئی کے مختلف اہم مقامات پر مزید 31 پیدل پل اور سرنگیں تعمیر کی جائیں گی۔ ان منصوبوں سے پیدل چلنے والوں کا تحفظ بڑھانے اور ماحول دوست سفری ذرائع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
دبئی میں پیدل پلوں اور سرنگوں کا نیٹ ورک بھی تیزی سے وسعت اختیار کر رہا ہے۔ 2006 میں ان کی تعداد صرف 26 تھی، جو 2025 کے اختتام تک بڑھ کر 178 ہو گئی۔ اسی دوران پیدل چلنے والوں کی اموات کی شرح بھی 2007 میں ہر ایک لاکھ آبادی پر 9.5 سے کم ہو کر 2025 میں 0.22 رہ گئی۔
نئے پل کا افتتاح دبئی فٹنس چیلنج 2026 کے دوران بھی شہریوں اور سیاحوں کے لیے اضافی سہولت فراہم کرے گا، جو 29 نومبر تک جاری رہے گا۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

دبئی کے سمندر میں لگژری زندگی کا نیا شاہکار، دنیا کا پہلا ’’مسیراتی آئی لینڈ‘‘ متعارف

Related Posts

دبئی کے سمندر میں لگژری زندگی کا نیا شاہکار، دنیا کا پہلا ’’مسیراتی آئی لینڈ‘‘ متعارف
تازہ ترین

دبئی کے سمندر میں لگژری زندگی کا نیا شاہکار، دنیا کا پہلا ’’مسیراتی آئی لینڈ‘‘ متعارف

نومبر 9, 2026
یو اے ای میں 4 ہزار ارب درہم سے زائد کے ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل، رفتار مزید تیز کرنے کا عزم
تازہ ترین

یو اے ای میں 4 ہزار ارب درہم سے زائد کے ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل، رفتار مزید تیز کرنے کا عزم

نومبر 9, 2026
اداکار سوریا کی فلم ’سین‘ نے ریلیز کے 3 روز میں دنیا بھر میں 145 کروڑ روپے کما لیے
شوبز

اداکار سوریا کی فلم ’سین‘ نے ریلیز کے 3 روز میں دنیا بھر میں 145 کروڑ روپے کما لیے

نومبر 9, 2026
بچوں کا محفوظ مستقبل، ابوظہبی کا بڑا اقدام، تحفظِ اطفال کے لیے 21 ادارے ایک پیج پر آگئے
تازہ ترین

بچوں کا محفوظ مستقبل، ابوظہبی کا بڑا اقدام، تحفظِ اطفال کے لیے 21 ادارے ایک پیج پر آگئے

نومبر 9, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved