پیر, نومبر 9, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home دنیا

ایمار پراپرٹیز کا بڑا فیصلہ، ایمار ڈیولپمنٹ کے تمام حصص خریدنے کی پیشکش

نومبر 9, 2026
ایمار پراپرٹیز کا بڑا فیصلہ، ایمار ڈیولپمنٹ کے تمام حصص خریدنے کی پیشکش

دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ایمار پراپرٹیز نے ایمار ڈیولپمنٹ کے باقی ماندہ حصص خریدنے کے لیے اہم پیشکش متعارف کرا دی۔ شیئر ہولڈرز کو اپنے حصص فی شیئر 15 درہم کے عوض فروخت کرنے کے لیے 10 دسمبر 2026 تک مہلت دے دی گئی۔
حصص کی خریداری کی پیشکش 6 نومبر سے شروع ہو چکی ہے، جو 10 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ختم ہوگی، تاہم ضرورت پڑنے پر اس مدت میں مزید 14 دن کی توسیع ممکن ہے۔
ایمار پراپرٹیز اس وقت ایمار ڈیولپمنٹ کے 80.1613 فیصد حصص کی براہِ راست اور بالواسطہ مالک ہے۔ کمپنی کا ارادہ ہے کہ اگر اس کی مجموعی ملکیت 90 فیصد سے بڑھ کر ایک اضافی شیئر تک پہنچ گئی تو باقی ماندہ حصص بھی لازمی طور پر خرید لیے جائیں گے۔
فی شیئر 15 درہم کی پیشکش ایمار ڈیولپمنٹ کے 2 نومبر کے اختتامی حصص نرخ سے 19.4 فیصد زیادہ ہے، جبکہ گزشتہ ایک ماہ اور تین ماہ کی اوسط قیمت کے مقابلے میں بھی بالترتیب 18.6 اور 15.7 فیصد زیادہ ہے۔
کمپنی کے مطابق اگر مقررہ حد پوری ہوگئی تو پیشکش قبول نہ کرنے والے شیئر ہولڈرز کو بھی اسی قیمت اور شرائط پر ادائیگی کی جائے گی۔ دوسری جانب پیشکش قبول کرنے کے بعد درخواست واپس لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حصص کی خریداری کا عمل مکمل ہونے اور تمام شرائط پوری ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کو تین کاروباری دنوں کے اندر ادائیگی متوقع ہے۔ یہ پیش رفت دبئی کی رئیل اسٹیٹ اور مالیاتی مارکیٹ میں اہم کاروباری تبدیلی قرار دی جا رہی ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

ابوظہبی اسلامک بینک کا 1.75 ارب درہم کا بڑا سرمایہ کاری منصوبہ

Next Post

بچوں کا محفوظ مستقبل، ابوظہبی کا بڑا اقدام، تحفظِ اطفال کے لیے 21 ادارے ایک پیج پر آگئے

Related Posts

دبئی میں میٹرو سے کوکا کولا ایرینا تک پیدل سفر ہوگا آسان
تازہ ترین

دبئی میں میٹرو سے کوکا کولا ایرینا تک پیدل سفر ہوگا آسان

نومبر 9, 2026
دبئی کے سمندر میں لگژری زندگی کا نیا شاہکار، دنیا کا پہلا ’’مسیراتی آئی لینڈ‘‘ متعارف
تازہ ترین

دبئی کے سمندر میں لگژری زندگی کا نیا شاہکار، دنیا کا پہلا ’’مسیراتی آئی لینڈ‘‘ متعارف

نومبر 9, 2026
یو اے ای میں 4 ہزار ارب درہم سے زائد کے ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل، رفتار مزید تیز کرنے کا عزم
تازہ ترین

یو اے ای میں 4 ہزار ارب درہم سے زائد کے ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل، رفتار مزید تیز کرنے کا عزم

نومبر 9, 2026
بچوں کا محفوظ مستقبل، ابوظہبی کا بڑا اقدام، تحفظِ اطفال کے لیے 21 ادارے ایک پیج پر آگئے
تازہ ترین

بچوں کا محفوظ مستقبل، ابوظہبی کا بڑا اقدام، تحفظِ اطفال کے لیے 21 ادارے ایک پیج پر آگئے

نومبر 9, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved