اتوار, نومبر 8, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی کی شاہراہ پر انسانیت کی مثال، شامی شہری نے پیلیکن کی جان بچا لی

نومبر 7, 2026
دبئی کی شاہراہ پر انسانیت کی مثال، شامی شہری نے پیلیکن کی جان بچا لی

دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں رحم دلی اور انسانیت کی ایک دل چھو لینے والی مثال سامنے آگئی، دبئی کی مصروف شاہراہ پر ایک شامی شہری نے اپنی بروقت توجہ اور ہمدردی سے تھکن کے باعث بے بس ہونے والے پیلیکن پرندے کو ممکنہ حادثے سے بچا لیا۔
شامی شہری عبدالرزاق سلیمان یکم نومبر کو ورسان سے شارجہ جا رہے تھے کہ راس الخور روڈ پر انہیں ایک پیلیکن پرندہ سڑک کے درمیان پھنسا ہوا دکھائی دیا۔ پرندہ اس قدر نڈھال تھا کہ اڑنے کی بھی ہمت نہیں کر پا رہا تھا۔
عبدالرزاق نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی محفوظ مقام پر روکی اور احتیاط کے ساتھ پرندے کو ٹریفک سے دور لے جانے کی کوشش شروع کر دی۔ ان کی اس کوشش میں دیگر ڈرائیوروں نے بھی بھرپور تعاون کیا اور اپنی گاڑیاں روک کر پرندے کو محفوظ راستہ فراہم کیا۔
شامی شہری کے مطابق اس ریسکیو آپریشن میں پانچ سے دس منٹ لگے۔ بعدازاں ایک اماراتی شہری نے پرندے کو اپنی گاڑی میں دبئی سفاری پارک منتقل کر دیا۔
عبدالرزاق سلیمان کا کہنا تھا کہ مصیبت میں پھنسے جانور کی مدد کرنا فطری عمل ہے، متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ہمیشہ زندگی کے تحفظ، رحم دلی اور ذمہ داری کا درس دیا ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

چھوٹے کاروباروں کی ترقی کے لیے 300 ارب روپے کا بڑا پیکیج، حکومت کا شاندار اقدام

Next Post

خلاؤں میں پاکستان کی تاریخی اڑان، پہلا پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن پہنچے گا

Related Posts

شارجہ کی 70 سالہ تاریخ کے نایاب خزانے منظرِ عام پر، قدیم اخبارات اور رسائل نے کتاب میلے میں دھوم مچا دی
تازہ ترین

شارجہ کی 70 سالہ تاریخ کے نایاب خزانے منظرِ عام پر، قدیم اخبارات اور رسائل نے کتاب میلے میں دھوم مچا دی

نومبر 8, 2026
دبئی میں پاکستانی پراپرٹی نمائش کی دھوم، 14ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز
تازہ ترین

دبئی میں پاکستانی پراپرٹی نمائش کی دھوم، 14ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز

نومبر 8, 2026
خوشاب میں موت کے سامنے ڈٹ جانے والا مسافر، 30 زندگیاں بچا کر انسانیت کا ہیرو بن گیا
پاکستان

خوشاب میں موت کے سامنے ڈٹ جانے والا مسافر، 30 زندگیاں بچا کر انسانیت کا ہیرو بن گیا

نومبر 8, 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں، طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستیں
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں، طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستیں

نومبر 8, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved