لاہور (جانب منزل نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور کی تین بڑی جامعات کا دورہ کرکے نوجوانوں اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستیں کیں۔ دورے میں یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی شامل تھیں۔
نشستوں کے دوران طلبہ نے مختلف قومی و بین الاقوامی معاملات پر بے تکلفی سے سوالات کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مدلل اور جامع جوابات دیے۔
گفتگو میں افغانستان کی صورتحال، خطے کی جیوپولیٹیکل تبدیلیوں، قومی سلامتی اور قیام امن میں پاک فوج کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
طلبہ نے نوجوان نسل سے براہِ راست رابطے اور مکالمے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔
اس موقع پر طلبہ نے معرکہ حق میں افواج پاکستان کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کو بھی عقیدت کے ساتھ یاد کیا۔





