بدھ, نومبر 4, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سچن ٹنڈولکر کا 15 سالہ ویبھو سوریاونشی کو اہم مشورہ

نومبر 3, 2026
سچن ٹنڈولکر کا 15 سالہ ویبھو سوریاونشی کو اہم مشورہ

دبئی (جانب منزل نیوز) کرکٹ کی دنیا کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھارت کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر ویبھو سوریاونشی کی قیادت کے حوالے سے اہم رائے دیتے ہوئے انہیں جلد بڑی ذمہ داریاں سونپنے کی مخالفت کردی ہے۔ سچن کا کہنا ہے کہ صرف 15 سال کی عمر میں نوجوان کھلاڑی کو قیادت کے بجائے اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں تجربہ حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
یبھو سوریاونشی دلیپ ٹرافی اور رنجی ٹرافی میں بہار کی ٹیم کے نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، تاہم سچن ٹنڈولکر کے مطابق انہیں ابھی ریڈ بال کرکٹ میں مزید میچ کھیلنے اور کھیل کی باریکیوں کو سمجھنے کا موقع ملنا چاہیے۔
بھارت کرکٹ سے متعلق ریڈٹ کے سوال و جواب کے سیشن میں سچن سے ویبھو کو کم عمری میں قیادت کی ذمہ داریاں دینے کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اس پر انہوں نے واضح کیا کہ دلیپ ٹرافی میں نائب کپتانی بھی اس مرحلے پر قبل از وقت ہے، نوجوان کھلاڑی کو ایک وقت میں ایک قدم آگے بڑھنا چاہیے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ خود سچن ٹنڈولکر نے بھی کم عمری میں عالمی کرکٹ میں اپنی پہچان بنائی تھی۔ انہوں نے نومبر 1989 میں صرف 16 سال کی عمر میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور بعد ازاں دنیا کے عظیم ترین کرکٹرز میں شمار ہوئے۔
سچن کے مشورے کو نوجوان کھلاڑی کے کیریئر کے لیے ایک اہم رہنمائی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں فوری شہرت اور ذمہ داریوں کے بجائے مسلسل محنت، تجربے اور بتدریج ترقی کو کامیابی کی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

سائبر حملے نے کرپٹو مارکیٹ ہلا دی، بائنانس سے 17.3 ارب درہم کا انخلا

Next Post

رائز اور لالیگا کا اشتراک، ٹریڈرز کے لیے انعامات کی کہکشاں سج گئی

Related Posts

دہلی کے اسکول میں 9 سالہ طالبہ کی اچانک موت
تازہ ترین

دہلی کے اسکول میں 9 سالہ طالبہ کی اچانک موت

نومبر 4, 2026
شارجہ میں پامیر پرائیویٹ اسکول کی پرچم کشائی، حب الوطنی کے رنگ نمایاں
تازہ ترین

شارجہ میں پامیر پرائیویٹ اسکول کی پرچم کشائی، حب الوطنی کے رنگ نمایاں

نومبر 4, 2026
سعودی عرب کی سیاحت میں شاندار پیش رفت، 6 کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد
تازہ ترین

سعودی عرب کی سیاحت میں شاندار پیش رفت، 6 کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد

نومبر 4, 2026
شارجہ میں کتابوں کا عالمی میلہ سج گیا ، 126 ممالک سے 17 لاکھ کتابیں توجہ کا مرکز
تازہ ترین

شارجہ میں کتابوں کا عالمی میلہ سج گیا ، 126 ممالک سے 17 لاکھ کتابیں توجہ کا مرکز

نومبر 4, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved