دبئی ( جانب منزل نیوز) عالمی فٹبال کے رنگ اور دلچسپ انعامات ایک ساتھ! ٹریڈنگ ایپ رائز (Rise) نے لالیگا (LALIGA) کے ساتھ شراکت داری کے تحت 2026-27 کے سیزن میں ٹریڈرز کے لیے خصوصی انعامات اور یادگار تجربات کا سلسلہ شروع کردیا۔
اس منفرد مہم میں فٹبال شائقین کے لیے آفیشل لالیگا مرچنڈائز، کلب جرسیز، کھلاڑیوں کے دستخط شدہ فٹبالز، وی آئی پی میچ ٹکٹس اور خصوصی سفری پیکجز جیتنے کے مواقع شامل ہیں۔
مہم کا سب سے بڑا انعام چار خوش نصیب فاتحین کے لیے میڈرڈ کا خصوصی دورہ ہے، جہاں انہیں 8 نومبر کے ویک اینڈ پر ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔
فاتحین کے فضائی سفر اور رہائش کے اخراجات رائز برداشت کرے گی، جبکہ وی آئی پی ہاسپیٹیلٹی، کھلاڑیوں کی آمد کا نظارہ، اسٹیڈیم کے اندرونی حصوں کی خصوصی سیر اور فٹبال اسٹار ایوان راکیٹچ سے ملاقات اس تجربے کو مزید یادگار بنائے گی۔
رائز کے پلیٹ فارم پر پہلی ٹریڈ کرنے والے صارفین لالیگا کے خصوصی انعامات کی قرعہ اندازی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق شرائط و ضوابط کے تحت ٹریڈ کامیاب ہونے پر صارف منافع حاصل کرسکتا ہے، جبکہ غیر متوقع نتیجے کی صورت میں 100 ڈالر تک رقم واپس کرنے کی سہولت بھی پیش کی گئی ہے۔
رائز اور لالیگا کی یہ شراکت داری پورے سیزن جاری رہے گی، جس کے دوران ٹریڈرز کے لیے مزید دلچسپ انعامات، خصوصی سرگرمیاں اور یادگار مواقع متعارف کرائے جائیں گے۔





