پیر, نومبر 2, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عمان میں شوریٰ کونسل کے قوانین مزید سخت، حکومتی احتساب کا دائرہ وسیع

نومبر 1, 2026
عمان میں شوریٰ کونسل کے قوانین مزید سخت، حکومتی احتساب کا دائرہ وسیع

مسقط (جانب منزل نیوز) عمان نے شوریٰ کونسل کے ارکان کی حاضری سے متعلق قوانین سخت کرتے ہوئے سرکاری بجٹ، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی پالیسیوں کی نگرانی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
سلطان ہیثم بن طارق کی جانب سے 26 اکتوبر 2026 کو جاری شاہی فرمان نمبر 97 کے تحت قانون میں نئی ترامیم متعارف کرائی گئی ہیں، جن کا مقصد شفافیت، جوابدہی اور بہتر طرز حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔
نئے قانون کے مطابق شوریٰ کونسل کا کوئی رکن مسلسل تین اجلاسوں یا ایک سال کے دوران پانچ الگ الگ اجلاسوں میں غیر حاضر رہنے پر اپنی نشست سے محروم ہو جائے گا۔ یہ پابندی کونسل، بیورو اور کمیٹیوں کے اجلاسوں پر بھی لاگو ہوگی۔
قانون میں اہم تبدیلی کے تحت سرکاری بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے مسودے بیک وقت ریاستی کونسل اور شوریٰ کونسل کو جائزے کے لیے بھیجے جائیں گے۔ شوریٰ کونسل اب معاشی چیلنجز اور ترقیاتی اقدامات سے متعلق اپنی سفارشات بھی حکومت کو پیش کر سکے گی۔
نئی ترامیم کے تحت پارلیمانی استثنیٰ کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ استثنیٰ کے غلط استعمال کی صورت میں متعلقہ ایوان کو اسے ختم کرنے اور قانونی کارروائی کی اجازت دینے کی درخواستوں پر غور کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ ریاستی کونسل اور شوریٰ کونسل کے ارکان بیک وقت عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بورڈ میں خدمات انجام نہیں دے سکیں گے۔
نئے قانون میں نگرانی کے اختیارات کے استعمال کی حدود بھی واضح کی گئی ہیں۔ ان اختیارات کو ذاتی معاملات، نجی مفادات، زیرِ سماعت مقدمات یا قومی سلامتی سے متعلق امور میں مداخلت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
ان ترامیم کو عمان میں قانون سازی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، حکومتی کارکردگی میں شفافیت اور عوامی مفاد کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

کینیڈا میں حادثہ ، پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

Next Post

دبئی میں سیاحت کے فروغ کے لیے شیخ حمدان کے 3 بڑے اقدامات

Related Posts

آئی پی ایل 2027 میں محمد عامر کی انٹری کی خبریں دم توڑ گئیں
تازہ ترین

آئی پی ایل 2027 میں محمد عامر کی انٹری کی خبریں دم توڑ گئیں

نومبر 2, 2026
نومبر میں یو اے ای کا آسمان شہابیوں اور روشن ستاروں سے جگمگائے گا
تازہ ترین

نومبر میں یو اے ای کا آسمان شہابیوں اور روشن ستاروں سے جگمگائے گا

نومبر 2, 2026
سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی لینن گراڈ ریجن چیمبر کے عہدیدارن سے ملاقات
اوورسیز پاکستانیز

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی لینن گراڈ ریجن چیمبر کے عہدیدارن سے ملاقات

نومبر 2, 2026
یو اے ای کا جذبۂ انسانیت، غزہ کے لیے 343 ٹن امدادی سامان روانہ
تازہ ترین

یو اے ای کا جذبۂ انسانیت، غزہ کے لیے 343 ٹن امدادی سامان روانہ

نومبر 2, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved