منگل, اکتوبر 27, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

شاداب خان کی طوفانی سنچری، پاکستان نے انگلینڈ کو 1 وکٹ سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اکتوبر 25, 2026
شاداب خان کی طوفانی سنچری، پاکستان نے انگلینڈ کو 1 وکٹ سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ قومی ٹیم کی کامیابی میں شاداب خان نے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے 96 گیندوں پر 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم 46.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بین ڈکٹ نے 105 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ سیم کرن 42 اور گس ایٹکنسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عرفات منہاس اور رضا اللہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی وکٹیں گرنے کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ فخر زمان 10، صائم ایوب 6 اور بابر اعظم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعد بیگ نے 32 اور سلمان علی آغا نے 26 رنز بنائے۔
مشکل صورتحال میں شاداب خان نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ قومی ٹیم نے 48ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ یہ میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے پنک ڈے سے منسوب کیا گیا تھا، جس کے تحت پاکستانی کھلاڑی گلابی کٹ پہن کر میدان میں اترے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

دبئی میں ان ٹو فیوچر ایوارڈز کی شاندار تقریب، عالمی شخصیات اور کاروباری رہنماؤں کی شرکت

Next Post

کے پی وفاقی تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، دہشتگردی کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا، فیصل کریم کنڈی

Related Posts

دانیال ظفر کا شوبز انڈسٹری سے عارضی وقفے کا اعلان، صحت کو ترجیح دینے کا فیصلہ
تازہ ترین

دانیال ظفر کا شوبز انڈسٹری سے عارضی وقفے کا اعلان، صحت کو ترجیح دینے کا فیصلہ

اکتوبر 26, 2026
سیف علی خان کو بالآخر دو سال کے لیے مفت گھی کی سپلائی مل گئی
تازہ ترین

سیف علی خان کو بالآخر دو سال کے لیے مفت گھی کی سپلائی مل گئی

اکتوبر 26, 2026
فرانس میں شمونڈا وائرس کا پہلا انسانی کیس، متاثرہ شخص انتقال کر گیا
تازہ ترین

فرانس میں شمونڈا وائرس کا پہلا انسانی کیس، متاثرہ شخص انتقال کر گیا

اکتوبر 26, 2026
اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، شرح سود بڑھا کر 12 فیصد کر دی گئی
پاکستان

اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، شرح سود بڑھا کر 12 فیصد کر دی گئی

اکتوبر 26, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved