جمعرات, اکتوبر 22, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان اور مالدیپ کا غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

اکتوبر 21, 2026
پاکستان اور مالدیپ کا غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے مالدیپ کے وزیر داخلہ علی احسان سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور داخلی سلامتی کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے روابط مضبوط بنانے اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے دوست ممالک کے ساتھ سکیورٹی تعاون اور تجربات کے تبادلے کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان مالدیپ کے ساتھ داخلی سلامتی اور قانون نافذ کرنے کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی روابط اور تعاون کا فروغ ضروری ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ کوششوں کے ذریعے ان مسائل کا مؤثر مقابلہ کر سکتے ہیں۔

وزیر مملکت نے مالدیپ کے وزیر داخلہ کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مالدیپ کے وزیر داخلہ علی احسان نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے درپیش چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکتے ہیں۔

Previous Post

صرف 1 سیلفی سے کینسر کے مریضوں کے علاج میں نئی امید ،،، مصنوعی ذہانت کی حیران کن پیشرفت

Next Post

پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

Related Posts

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی روابط مستحکم بنانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی روابط مستحکم بنانے پر اتفاق

اکتوبر 22, 2026
سرجری کے بعد لبلبے کی سوزش، رابعہ انعم نے مداحوں کو اپنی صحت سے آگاہ کردیا
تازہ ترین

سرجری کے بعد لبلبے کی سوزش، رابعہ انعم نے مداحوں کو اپنی صحت سے آگاہ کردیا

اکتوبر 22, 2026
برطانیہ : امیگریشن کی شرح 2012 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی
تازہ ترین

برطانیہ : امیگریشن کی شرح 2012 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی

اکتوبر 22, 2026
یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سکیم دسمبر میں ختم ، پاکستان کو جنوری میں نئی درخواست دینا ہوگی
پاکستان

یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سکیم دسمبر میں ختم ، پاکستان کو جنوری میں نئی درخواست دینا ہوگی

اکتوبر 22, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved