بدھ, اکتوبر 21, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

اکتوبر 21, 2026
پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( جانب منزل نیوز) پاکستان اور مالدیپ نے آئندہ دو سال کے دوران دوطرفہ تجارتی حجم 13 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 20 کروڑ ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائبر سکیورٹی، دفاع، صحت، تعلیم، زراعت، ماہی گیری اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے 20 مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط بھی کیے۔ اس پیشرفت کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری اور دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مفاہمتی یادداشتوں کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ انسدادِ منشیات، سماجی تحفظ، طبی سہولیات، ادویات کے ضابطہ کار اور طبی ماہرین کی بھرتی کے حوالے سے بھی اشتراکِ عمل کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

دونوں ممالک نے دفاعی تعاون اور بحری سلامتی کے شعبوں میں روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، جبکہ زراعت، ماہی گیری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور مالدیپ کی اسٹیٹ ٹریڈنگ آرگنائزیشن کے درمیان تجارتی تعاون بھی معاہدوں کا حصہ ہے۔

تعلیم، فنی و پیشہ ورانہ تربیت، نوجوانوں کی ترقی اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے بھی اقدامات طے کیے گئے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور مالدیپ کی وزارتِ تعلیم کے درمیان روابط کو وسعت دینے کے علاوہ پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول سروس کمیشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سیاحت، فنونِ لطیفہ، ثقافت، تاریخی ورثے کے تحفظ اور فضائی روابط میں بہتری کے لیے بھی دونوں ممالک نے اشتراک بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ 11 سال بعد مالدیپ کے کسی صدر کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے، جبکہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم کے مطابق صدر مالدیپ کے ساتھ تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی، جس میں تجارت، اقتصادی تعاون، تعلیم اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مالدیپ کے طلبہ پاکستانی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، جبکہ پاکستانی ڈاکٹرز اور معاون طبی عملہ مالدیپ میں خدمات انجام دے رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے قریبی برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک تجارتی حجم میں اضافے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کریں گے، جبکہ پاکستان مالدیپ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

وزیراعظم نے مفاہمتی یادداشتوں پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان معاہدوں کو عملی شکل دینا دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سے متعلق بھارتی فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں پر عمل درآمد تمام ممالک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا۔

اس موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے 60 سالہ سفارتی تعلقات باہمی تعاون اور دوستی کی بنیاد پر استوار ہیں اور قیادت نے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر مالدیپ نے کہا کہ آئندہ دو سال میں تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک پہنچانے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ پاکستان، مالدیپ بزنس فورم دونوں ممالک کے کاروباری رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کو قریب لانے، تجارت بڑھانے اور باہمی فائدے کی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا کہ تعلیم، صحت، تجارت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت وفود کے تبادلے بڑھائے جائیں گے، جبکہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادے کے لیے بھی اشتراک کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کو دونوں ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے۔

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان ہونے والی پیشرفت سے توقع ہے کہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیمی تبادلوں اور تکنیکی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ 20 مفاہمتی یادداشتوں پر مؤثر عمل درآمد دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو عملی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے میں مدد دے گا۔

Previous Post

پاکستان اور مالدیپ کا غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

Next Post

مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات اور بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہیے، فرح عظیم شاہ

Related Posts

مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات اور بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہیے، فرح عظیم شاہ
تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات اور بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہیے، فرح عظیم شاہ

اکتوبر 21, 2026
پاکستان اور مالدیپ کا غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور مالدیپ کا غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

اکتوبر 21, 2026
صرف 1 سیلفی سے کینسر کے مریضوں کے علاج میں نئی امید ،،، مصنوعی ذہانت کی حیران کن پیشرفت
دنیا

صرف 1 سیلفی سے کینسر کے مریضوں کے علاج میں نئی امید ،،، مصنوعی ذہانت کی حیران کن پیشرفت

اکتوبر 21, 2026
مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب
پاکستان

مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب

اکتوبر 21, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved