جمعرات, اکتوبر 22, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

برطانیہ : امیگریشن کی شرح 2012 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی

اکتوبر 22, 2026
برطانیہ : امیگریشن کی شرح 2012 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی

لندن (جانب منزل نیوز) برطانیہ میں خالص امیگریشن کی شرح کوویڈ-19 کی وبا کے دوران کو چھوڑ کر 2012 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ برطانیہ کے قومی ادارہ برائے شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران برطانیہ کی خالص امیگریشن کم ہو کر ایک لاکھ اکہتر ہزار رہ گئی، جو گزشتہ بارہ ماہ کے مقابلے میں 48 فیصد کم ہے۔

21 مئی 2026 کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنوری سے دسمبر 2025 کے دوران آٹھ لاکھ 13 ہزار افراد برطانیہ آئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد کم ہیں۔ اسی عرصے میں 6 لاکھ 44 ہزار افراد برطانیہ سے بیرونِ ملک منتقل ہوئے، جس کے نتیجے میں خالص امیگریشن میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق پناہ کی درخواستوں اور غیر قانونی طریقوں سے برطانیہ پہنچنے والوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ ہوم آفس کے مطابق یکم جنوری سے 18 اکتوبر 2026 تک انگلش چینل کے ذریعے چھوٹی کشتیوں میں آنے والے افراد کی تعداد 20 ہزار 935 رہی، جو 2025 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43 فیصد کم ہے۔

دوسری جانب ہوم آفس نے بتایا کہ جولائی 2025 سے جون 2026 کے دوران 40 ہزار 605 افراد کو برطانیہ سے ملک بدر کیا گیا، جو گزشتہ بارہ ماہ کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خالص امیگریشن میں یہ نمایاں کمی حکومت کی سخت امیگریشن پالیسیوں، ویزا قواعد میں تبدیلیوں اور بیرونِ ملک سے آنے والے کارکنوں اور طلبہ کی تعداد میں کمی کا نتیجہ سمجھی جا رہی ہے۔

Previous Post

یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سکیم دسمبر میں ختم ، پاکستان کو جنوری میں نئی درخواست دینا ہوگی

Next Post

سرجری کے بعد لبلبے کی سوزش، رابعہ انعم نے مداحوں کو اپنی صحت سے آگاہ کردیا

Related Posts

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی روابط مستحکم بنانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی روابط مستحکم بنانے پر اتفاق

اکتوبر 22, 2026
سرجری کے بعد لبلبے کی سوزش، رابعہ انعم نے مداحوں کو اپنی صحت سے آگاہ کردیا
تازہ ترین

سرجری کے بعد لبلبے کی سوزش، رابعہ انعم نے مداحوں کو اپنی صحت سے آگاہ کردیا

اکتوبر 22, 2026
یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سکیم دسمبر میں ختم ، پاکستان کو جنوری میں نئی درخواست دینا ہوگی
پاکستان

یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سکیم دسمبر میں ختم ، پاکستان کو جنوری میں نئی درخواست دینا ہوگی

اکتوبر 22, 2026
سوشل میڈیا ٹیم ، بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز اور وی لاگرز نے پارٹی کو اس حال تک پہنچایا: پی ٹی آئی سنجیدہ شخصیات
پاکستان

سوشل میڈیا ٹیم ، بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز اور وی لاگرز نے پارٹی کو اس حال تک پہنچایا: پی ٹی آئی سنجیدہ شخصیات

اکتوبر 22, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved