لاہور (جانب منزل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کو بھی محمد رضوان کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد وہ پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون کے آخری راؤنڈ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
پی سی بی کے مطابق امام الحق کل سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے آخری راؤنڈ میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ او جی ڈی سی ایل نے بھی ان کی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے او جی ڈی سی ایل کو امام الحق کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کی اجازت سے آگاہ کر دیا ہے، جس کے بعد ان کی ایونٹ میں شرکت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹر محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت قومی کرکٹرز کی مقامی سطح پر دستیابی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔





