اتوار, اکتوبر 18, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

بابراعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان پر کوئی دباؤ نہیں: شاہین شاہ آفریدی

اکتوبر 17, 2026
بابراعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان پر کوئی دباؤ نہیں: شاہین شاہ آفریدی

راولپنڈی (جانب منزل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں، وہ پاکستان کے اہم کھلاڑی ہیں اور ہمیشہ ملک کے لیے رنز کرتے رہے ہیں۔
شاہین شاہ فریدی نے کہا کہ تین ملکی سیریز قومی ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، جبکہ گزشتہ چار ون ڈے سیریز میں ٹیم کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی توجہ ورلڈکپ پر مرکوز ہے اور میگا ایونٹ کی تیاریوں کے مطابق وکٹیں تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
قومی کپتان کے مطابق ٹیم میں مکمل ہم آہنگی ہے اور تمام کھلاڑی ورلڈکپ جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلمان علی آغا اچھے کرکٹر ہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنا کر آ رہے ہیں اور وہ اپنے کردار سے بخوبی آگاہ ہیں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس مضبوط بیٹنگ آرڈر موجود ہے اور حالات کے مطابق 350 یا 400 رنز کا ہدف بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ٹیم کی اولین ترجیح میچز جیتنا ہے، جبکہ ہر کھلاڑی پاکستان کے عوام کو خوشیاں دینے کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کا تجربہ ٹیم کے لیے فائدہ مند ہے اور نوجوان کھلاڑی ان سے سیکھتے ہیں۔ نوجوانوں کو مرحلہ وار مواقع دیے جاتے ہیں، جبکہ ون ڈے کرکٹ میں صائم ایوب کی بولنگ ٹیم کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

Previous Post

پی ٹی آئی نے 13 سال میں خیبرپختونخوا کو نقصان پہنچایا، نواز شریف

Next Post

مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کے ہیڈ کوچ مقرر

Related Posts

یو اے ای کی آئی ایم ایف اور عالمی بینک اجلاسوں میں شرکت، عالمی اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی پر زور
متحدہ عرب امارات

یو اے ای کی آئی ایم ایف اور عالمی بینک اجلاسوں میں شرکت، عالمی اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی پر زور

اکتوبر 18, 2026
صدر متحدہ عرب امارات اور شیخ منصور کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات
تازہ ترین

صدر متحدہ عرب امارات اور شیخ منصور کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

اکتوبر 18, 2026
ویسٹ انڈیز چیمپئنز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فاتح بن گئے
تازہ ترین

ویسٹ انڈیز چیمپئنز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فاتح بن گئے

اکتوبر 18, 2026
فرانس کے بعد البانیہ میں بھی پرتشدد مظاہرے، وزیراعظم کے فوری استعفے کا مطالبہ
تازہ ترین

فرانس کے بعد البانیہ میں بھی پرتشدد مظاہرے، وزیراعظم کے فوری استعفے کا مطالبہ

اکتوبر 18, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved