ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home دنیا

بیوی سے جھگڑے کا خوف، شوہر نے 21ویں منزل سے چھلانگ لگا دی، جان نہ بچ سکی

اکتوبر 16, 2026
بیوی سے جھگڑے کا خوف، شوہر نے 21ویں منزل سے چھلانگ لگا دی، جان نہ بچ سکی

نئی دہلی (جانب منزل نیوز) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں بیوی سے ممکنہ جھگڑے سے بچنے کی کوشش ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی، 21ویں منزل سے گر کر 31 سالہ شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گریٹر نوئیڈا میں پیش آیا، جہاں ہرشت لاوانیا نامی شخص گھریلو تنازع کے باعث کئی ماہ سے اپنی اہلیہ سے الگ رہ رہا تھا۔ اس نے کرائے پر ایک فلیٹ لے رکھا تھا اور وہاں اکیلا رہائش پذیر تھا۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے روز اس کی اہلیہ بات کرنے کے لیے فلیٹ پہنچی، تاہم ہرشت نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں خاتون نے سیکیورٹی گارڈز کو بلا کر دروازہ کھلوانے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق دروازہ کھلنے سے پہلے ہی ہرشت نے ممکنہ جھگڑے سے بچنے کے لیے فلیٹ کی بالکونی سے نکل کر فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن اس دوران اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ 21ویں منزل سے گرنے کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ہرشت کے اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ جاری گھریلو تنازع کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔واقعے نے ایک بار پھر گھریلو تنازعات کے دوران پیدا ہونے والی شدید ذہنی پریشانی اور جذباتی دباؤ کے سنگین نتائج کی جانب توجہ مبذول کرا دی ہے۔

Previous Post

وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیٹی زکریا کی وکالت کی ڈگری اور اسناد پر سوالات

Next Post

پشاور اسکول حادثہ، مالکان اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج، 31 افراد جاں بحق

Related Posts

کافی ود کرن میں کافی ہی نہیں ،،، کرن جوہر کے مگ کا دلچسپ راز بے نقاب
دنیا

کافی ود کرن میں کافی ہی نہیں ،،، کرن جوہر کے مگ کا دلچسپ راز بے نقاب

اکتوبر 17, 2026
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائی ،،، 8 دہشت گرد گرفتار، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
پاکستان

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائی ،،، 8 دہشت گرد گرفتار، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

اکتوبر 17, 2026
دہلی میں احتجاج سے قبل کریک ڈاؤن، ابھیجیت دیپکے زیرِ حراست، نیہا بورا رہا
دنیا

دہلی میں احتجاج سے قبل کریک ڈاؤن، ابھیجیت دیپکے زیرِ حراست، نیہا بورا رہا

اکتوبر 17, 2026
وکالت کے دعوے پر تنازع، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا چھٹے روز مستعفی
دنیا

وکالت کے دعوے پر تنازع، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا چھٹے روز مستعفی

اکتوبر 17, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved