منگل, اکتوبر 13, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home متحدہ عرب امارات

اداکارہ نیلم منیر نے ننھے شہزادے کا نام رکھ لیا

اکتوبر 11, 2026
اداکارہ نیلم منیر نے ننھے شہزادے کا نام رکھ لیا

دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ نے بیٹے کا نام محمد حمدان رکھ دیا۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے 11 اکتوبر 2026 کو سوشل میڈیا پر اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی۔ اداکارہ نے اسپتال میں بیثے کو گود میں لیے تصویر بھی پوسٹ کی، جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ لمحہ ہے جب وہ کسی کی پوری دنیا بن گئی ہیں۔ اداکارہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو اپنی دعا کی قبولیت اور زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنے بیٹے کا نام محمد حمدان رکھا ہے۔ بیٹے کی شناخت اور نجی زندگی کے تحفظ کے لیے شیئر کی گئی تصویر میں بچے کا چہرہ چھپایا گیا ہے۔
نیلم منیر نے جنوری 2025 میں محمد راشد سے شادی کی تھی، جن کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وہ دبئی میں پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں۔ شادی کے بعد اداکارہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں اور شوبز سرگرمیوں میں بھی نسبتاً کم دکھائی دے رہی تھیں۔
نیلم منیر کے ہاں پہلے بچے کی آمد پر مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

لائبہ کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم کی دو ساتھی خواتین بھی گرفتار

Next Post

نادرا کا گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ جاری

Related Posts

کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
پاکستان

کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

اکتوبر 13, 2026
چھوٹے نواب کا سوشل میڈیا ڈیبیو
تازہ ترین

چھوٹے نواب کا سوشل میڈیا ڈیبیو

اکتوبر 12, 2026
دبئی میں رنگ راتری سیزن فور کا رنگا رنگ انعقاد
متحدہ عرب امارات

دبئی میں رنگ راتری سیزن فور کا رنگا رنگ انعقاد

اکتوبر 12, 2026
پاک روس تعلقات میں نیا باب ،،، روسی وزیر داخلہ کا شاندار استقبال
پاکستان

پاک روس تعلقات میں نیا باب ،،، روسی وزیر داخلہ کا شاندار استقبال

اکتوبر 12, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved