اتوار, اکتوبر 11, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home Uncategorized

نادرا کا گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ جاری

اکتوبر 11, 2026
نادرا کا گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ جاری

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) نادرا نے شہریوں کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ بتا دیا۔
نادرا کے مطابق شہری پاک آئی ڈی ایپ میں لاگ اِن کرکے ہوم اسکرین پر شناختی کارڈ کے آپشن میں جائیں۔ اپنے شناختی کارڈ میں تبدیلی کے لیے بذاتِ خود جبکہ خون کے رشتہ دار کے شناختی کارڈ کے لیے ’میرے خون کے رشتہ دار‘ کا انتخاب کریں۔
اس کے بعد کارڈ کی تجدید کا آپشن منتخب کرکے مطلوبہ معلومات میں ترمیم کریں اور تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد درخواست جمع کروا دیں۔
نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن میں شہریوں کے لیے متعدد سہولیات بھی متعارف کرائی ہیں۔ اب صارفین اپنے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے علاوہ شریک حیات اور اہل بچوں کے ڈیجیٹل شناختی کارڈ بھی حاصل، محفوظ اور ضرورت کے وقت شیئر کر سکتے ہیں۔
ایپ میں ب فارم اور شناختی کارڈ کی منسوخی کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے شہری تصدیق شدہ معلومات دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ حج اور عمرے پر جانے والے شہریوں کے لیے انفلوئنزا اور گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن سے متعلق بائیومیٹرک تصدیق کا عمل بھی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے آسان بنایا گیا ہے۔
نادرا کی ان ڈیجیٹل سہولیات کا مقصد شہریوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات گھر بیٹھے فراہم کرنا اور دفاتر کے بار بار چکر لگانے کی ضرورت کم کرنا ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

اداکارہ نیلم منیر نے ننھے شہزادے کا نام رکھ لیا

Next Post

جبوتی میں مہاجرین کی کشتی حادثے کا شکار، 139 افراد جان سے گئے

Related Posts

ایمازون کا نئے الیکسا ٹیبلٹس متعارف کرانے کا اعلان
Uncategorized

ایمازون کا نئے الیکسا ٹیبلٹس متعارف کرانے کا اعلان

اکتوبر 11, 2026
کلبوں میں جنسی استحصال کا الزام، کراچی سے دبئی جانیوالی 3 خواتین آف لوڈ
Uncategorized

کلبوں میں جنسی استحصال کا الزام، کراچی سے دبئی جانیوالی 3 خواتین آف لوڈ

اکتوبر 10, 2026
دبئی میں 30ویں "بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026” نمائش کا باقاعدہ آغاز
Uncategorized

دبئی میں 30ویں "بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026” نمائش کا باقاعدہ آغاز

اکتوبر 6, 2026
اے آئی سے ارب پتی بننے والے 2026 کی امیر ترین افراد کی لسٹ میں کون کون شامل ہے
Uncategorized

اے آئی سے ارب پتی بننے والے 2026 کی امیر ترین افراد کی لسٹ میں کون کون شامل ہے

اکتوبر 5, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved