پیر, اکتوبر 12, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

ضلع ٹانک میں دہشت گردی کا واقعہ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید

اکتوبر 10, 2026
ضلع ٹانک میں دہشت گردی کا واقعہ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شہید شمشاد اختر ایک دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے، جو اپنے ساتھیوں اور رفقائے کار میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مرحوم کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی، جبکہ واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر، ارکانِ الیکشن کمیشن، سیکرٹری اور دیگر ملازمین نے شمشاد اختر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پورا الیکشن کمیشن سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اس کے تمام ملازمین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور دہشت گردی کے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ShareTweetSend
Previous Post

جیکی چن کا باسکٹ بال کورٹ پر شاندار شاٹ،،، سب کو حیران کردیا

Next Post

خیبرپختونخوا میں احتجاجی صورتحال، پولیس کو سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کی ہدایت

Related Posts

جبوتی میں مہاجرین کی کشتی حادثے کا شکار، 139 افراد جان سے گئے
دنیا

جبوتی میں مہاجرین کی کشتی حادثے کا شکار، 139 افراد جان سے گئے

اکتوبر 11, 2026
اداکارہ نیلم منیر نے ننھے شہزادے کا نام رکھ لیا
متحدہ عرب امارات

اداکارہ نیلم منیر نے ننھے شہزادے کا نام رکھ لیا

اکتوبر 11, 2026
لائبہ کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم کی دو ساتھی خواتین بھی گرفتار
پاکستان

لائبہ کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم کی دو ساتھی خواتین بھی گرفتار

اکتوبر 11, 2026
ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ میں انرجی انفراسٹرکچر کو نشانہ نہ بنانے کے لیے سیز فائر کا اعلان
دنیا

ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ میں انرجی انفراسٹرکچر کو نشانہ نہ بنانے کے لیے سیز فائر کا اعلان

اکتوبر 11, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved