پرتگال(جانب منزل نیوز)معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
41 سالہ پرتگالی کپتان نے گزشتہ ہفتے ناروے کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی رہنے اور ڈنمارک کے خلاف بھی ابتدائی الیون میں شامل نہ کیے جانے پر نیشنز لیگ کا کیمپ چھوڑ دیا تھا۔
اپنے تفصیلی بیان میں رونالڈو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس اقدام پر معذرت کرچکے ہیں اور جانتے ہیں کہ ہر عمل کے نتائج ہوتے ہیں، لہٰذا پرتگالی فٹبال فیڈریشن کو ان کے اقدام کے نتائج کا جائزہ لے کر انہیں سزا دینی چاہیے اور وہ سزا میں کمی کے حق میں نہیں ہیں۔
تاہم رونالڈو نے کوچ جارج جیزس پر اعتماد توڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کوچ نے پہلے انہیں ناروے کے خلاف کھلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا جس سے ان کا اعتماد مجروح ہوا۔
رونالڈو نے عزم ظاہر کیا کہ اگر وہ جسمانی طور پر فٹ رہے اور کلب کے لیے گول کرتے رہے تو وہ پرتگال کی نمائندگی جاری رکھیں گے، جبکہ معطلی کی مدت ختم ہوتے ہی وہ ہمیشہ کی طرح قومی ٹیم کو کامیابی دلانے کے لیے دستیاب ہوں گے۔





