اسلام آباد(جانب منزل نیوز) سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 22.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی مجموعی فروخت 10 ہزار 872 یونٹس ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 8 ہزار 903 یونٹس تھی۔
اس طرح کمپنی کی مجموعی فروخت میں 22.1 فیصد اضافہ ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کے فور ویلرز کی فروخت 3 ہزار 137 یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 3 ہزار 557 یونٹس کے مقابلے میں 11.8 فیصد کم ہے
دوسری جانب کمپنی کے تھری ویلرز کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زیر جائزہ مدت کے دوران تھری ویلرز کی فروخت 7 ہزار 735 یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 5 ہزار 346 یونٹس کے مقابلے میں 44.7 فیصد زیادہ ہے
اس طرح پہلی سہ ماہی کے دوران سازگار انجینئرنگ ورکس کی مجموعی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ بنیادی طور پر تھری ویلرز کی فروخت میں 44.7 فیصد اضافے کے باعث ہوا جبکہ فور ویلرز کی فروخت میں 11.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
………………………….
سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے اعدادوشمار کے مطابق کمپنی نے پہلی سہ ماہی میں 10 ہزار 872 یونٹس فروخت کیے
اس اضافے کی بنیادی وجہ تھری ویلرز کی فروخت میں 44.7 فیصد کا بڑا اضافہ ہے جو 7 ہزار 735 یونٹس رہی، جبکہ فور ویلرز کی فروخت 11.8 فیصد کمی کے ساتھ 3 ہزار 137 یونٹس درج کی گئی۔








