منگل, نومبر 24, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

رونالڈو کی پرتگال ٹیم میں واپسی،،،، کن شرائط پر واپسی ہوئی ہے

اکتوبر 7, 2026
رونالڈو کی پرتگال ٹیم میں واپسی،،،، کن شرائط پر واپسی ہوئی ہے

پرتگال(جانب منزل نیوز)معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

41 سالہ پرتگالی کپتان نے گزشتہ ہفتے ناروے کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی رہنے اور ڈنمارک کے خلاف بھی ابتدائی الیون میں شامل نہ کیے جانے پر نیشنز لیگ کا کیمپ چھوڑ دیا تھا۔

اپنے تفصیلی بیان میں رونالڈو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس اقدام پر معذرت کرچکے ہیں اور جانتے ہیں کہ ہر عمل کے نتائج ہوتے ہیں، لہٰذا پرتگالی فٹبال فیڈریشن کو ان کے اقدام کے نتائج کا جائزہ لے کر انہیں سزا دینی چاہیے اور وہ سزا میں کمی کے حق میں نہیں ہیں۔

تاہم رونالڈو نے کوچ جارج جیزس پر اعتماد توڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کوچ نے پہلے انہیں ناروے کے خلاف کھلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا جس سے ان کا اعتماد مجروح ہوا۔

رونالڈو نے عزم ظاہر کیا کہ اگر وہ جسمانی طور پر فٹ رہے اور کلب کے لیے گول کرتے رہے تو وہ پرتگال کی نمائندگی جاری رکھیں گے، جبکہ معطلی کی مدت ختم ہوتے ہی وہ ہمیشہ کی طرح قومی ٹیم کو کامیابی دلانے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

سازگار انجینئرنگ کی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ کتنا اضافہ ہوا

Next Post

سعودی ولی عہد نے خون دے کر خون عطیہ مہم کا آغاز کر دیا

Related Posts

یو اے ای کا بڑا ڈیجیٹل انقلاب، اب ایک چیٹ پر پاسپورٹ، ایمریٹس آئی ڈی اور ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ
تازہ ترین

یو اے ای کا بڑا ڈیجیٹل انقلاب، اب ایک چیٹ پر پاسپورٹ، ایمریٹس آئی ڈی اور ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ

نومبر 23, 2026
غزہ میں جنگ کے بعد بھی نسلوں تک زہریلے اثرات برقرار رہنے کا خدشہ، عالمی رپورٹ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
تازہ ترین

غزہ میں جنگ کے بعد بھی نسلوں تک زہریلے اثرات برقرار رہنے کا خدشہ، عالمی رپورٹ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

نومبر 23, 2026
دبئی میں تعمیراتی شعبے کا عالمی میلہ، شیخ محمد بن راشد کا بگ 5 گلوبل کا دورہ
تازہ ترین

دبئی میں تعمیراتی شعبے کا عالمی میلہ، شیخ محمد بن راشد کا بگ 5 گلوبل کا دورہ

نومبر 23, 2026
ابوظہبی کی مصنوعی ذہانت میں بڑی سرمایہ کاری، 73.5 ارب درہم کا ممکنہ منافع
تازہ ترین

ابوظہبی کی مصنوعی ذہانت میں بڑی سرمایہ کاری، 73.5 ارب درہم کا ممکنہ منافع

نومبر 23, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved