بدھ, ستمبر 23, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ڈی بی انویسٹنگ نے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا

ستمبر 23, 2026
ڈی بی انویسٹنگ نے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا

دبئی (جانب منزل نیوز)آن لائن فنانشل بروکریج فرم ڈی بی انویسٹنگ نے اپنا نیا پلیٹ فارم ڈی بی انویسٹنگ ڈاٹ اے آئی متعارف کرا دیا ہے۔ بین الاقوامی ٹریڈنگ اور فنانشل سروسز کی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ لانچ کمپنی کے ایک روایتی بروکریج سے ایک مکمل اے آئی فرسٹ فن ٹیک اور ٹیکنالوجی کمپنی میں تبدیل ہونے کی اسٹریٹجک پیش رفت ہے۔کمپنی کا نیا اے آئی کور انجن ٹریڈنگ، سرمایہ کاری، تعلیم، مارکیٹ انٹیلی جنس اور آپریشنز میں معاونت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ڈی بی انویسٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جینارو لانزا نے اس موقع پر کہا کہ ہم یہ نہیں سمجھتے کہ ویب سائٹ پر ایک چیٹ بوٹ لگا دینے سے کوئی کمپنی اے آئی کمپنی بن جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے طویل عرصہ ایک ایسے انفراسٹرکچر کی تیاری پر صرف کیا ہے جہاں مصنوعی ذہانت کمپنی کے بنیادی ڈھانچے، اس کی مصنوعات اور صارف کے مجموعی تجربے کا لازمی حصہ بن جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام ہر ٹریڈر کے انفرادی رویے کا گہرا تجزیہ کرتا ہے، جس میں ٹریڈنگ ہسٹری، استعمال ہونے والے انسٹرومنٹس، ہولڈنگ کا دورانیہ، ٹریڈنگ کی فریکوئنسی، پوزیشن سائز اور کارکردگی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ رسک لینے کے انداز، ڈرا ڈاؤن، کنسنٹریشن، نظم و ضبط اور وقت کے ساتھ رویے میں آنے والی تبدیلیوں کو بھی پرکھتا ہے۔جینارو لانزا کے مطابق dbinvesting.ai ایک وسیع ایکو سسٹم کی بنیاد ہے۔ ڈی بی انویسٹنگ کے روڈ میپ میں عالمی منڈیوں تک رسائی کے ساتھ Wealth Copilot ، فنانشل اسسٹنٹس، پورٹ فولیو اینالٹکس، اکاؤنٹ کنیکٹیویٹی، ذاتی نوعیت کی تعلیم، ٹریڈنگ رویے اور رسک و مارکیٹ انٹیلی جنس جیسی سہولیات شامل ہیں۔کمپنی کا وژن ہے کہ یہ تمام سروسز ایک ہی اے آئی کور انجن پر کام کریں گی، چاہے وہ صارفین کے لیے ہوں یا کمپنی کے اندرونی آپریشنز کے لیے۔

ڈی بی انویسٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جینارو لانزا نے کہا کہ یہ کوئی نیا فیچر نہیں جو ہم ڈی بی انویسٹنگ میں شامل کر رہے ہیں ،ہمارا مقصد ایک ایسا اے آئی انفراسٹرکچر بنانا ہے جو ہر ٹریڈر اور سرمایہ کار کے ساتھ کھڑا ہو، اس کے رویے کو سمجھے اور اسے وہ ذہانت فراہم کرے جس کے لیے ماضی میں کئی پلیٹ فارمز کی ضرورت پڑتی تھی۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ٹیکنالوجی صرف ڈی بی انویسٹنگ تک محدود نہیں۔ ایک لائٹ ویٹ کنیکٹر کے ذریعے اسے MetaTrader 4 اور MetaTrader 5 کے مطابق اکاؤنٹس سے جوڑا جا سکتا ہے، بشمول وہ اکاؤنٹس جو دوسرے بروکرز کے پاس ہیں۔ اس طرح ٹریڈرز کو یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے لیے اپنا بروکر تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔ اہل صارفین کو ہر ماہ اے آئی کریڈٹس دیے جائیں گے، جبکہ ایڈوانس صارفین اپنی API کیز کے ذریعے دیگر سپورٹڈ اے آئی سروسز کو بھی کنیکٹ کر سکیں گے۔لانزا نے بتایا کہ کمپنی چند ہفتوں میں Wealth Copilot لانچ کرنے جا رہی ہے۔ یہ 24/7 فعال رہنے والا اے آئی ایجنٹ ٹریڈنگ سرگرمی، مارکیٹ انٹیلی جنس اور پورٹ فولیو کے تناظر کو یکجا کر کے اکاؤنٹ میں تبدیلیوں، غیر معمولی رسک، کنسنٹریشن، رسک مینجمنٹ اور رویے و کارکردگی کے پیٹرنز کی نشاندہی کرے گا۔

یہ کھلی پوزیشنز سے متعلق اہم خبروں اور ایونٹس کو بھی خود بخود سامنے لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ہر سرمایہ کار کے لیے معلومات کو اس طرح ترتیب دینا ہے کہ اسے مختلف پلیٹ فارمز، کیلنڈرز، خبروں اور اسٹیٹمنٹس میں الگ الگ تلاش نہ کرنا پڑے۔اسی طرح AI Traders University ایک اے آئی مینٹور کے گرد بنائی گئی ہے جو ہر ٹریڈر کے مارکیٹ رویے کا تجزیہ کرتی ہے۔ یہ نظام عام غلطیوں جیسے دیر سے انٹری، نقصان کے بعد پوزیشن سائز بڑھانا، منافع بخش ٹریڈز کو جلد بند کر دینا، نقصان والی پوزیشنز کو دیر تک رکھے رہنا، اوور ٹریڈنگ، اتار چڑھاؤ کے دوران غیر ضروری سرگرمی اور اپنے بنائے ہوئے رسک اصولوں کو نظرانداز کرنے جیسے پیٹرنز کی نشاندہی کرتا ہے۔ڈی بی انویسٹنگ dbinvesting.ai کے ذریعے ایسی فن ٹیک، اے آئی اور ٹریڈنگ ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو ٹریڈنگ، سرمایہ کاری، مارکیٹ انٹیلی جنس اور تعلیم کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جوڑتی ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعداد 27 کروڑ تک پہنچ گئی

Next Post

توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، ہر سال تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا

Related Posts

قونصل جنرل مراد علی وزیر سے چوہدری بختاور  کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
اوورسیز پاکستانیز

قونصل جنرل مراد علی وزیر سے چوہدری بختاور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

ستمبر 23, 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، ہر سال تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا
پاکستان

توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، ہر سال تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا

ستمبر 23, 2026
چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعداد 27 کروڑ تک پہنچ گئی
تازہ ترین

چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعداد 27 کروڑ تک پہنچ گئی

ستمبر 23, 2026
راجہ عبدالغفور عرف لالہ کے اعزاز میں پوٹھوہار کمیونٹی یو اے ای کا پُروقار ظہرانہ
تازہ ترین

راجہ عبدالغفور عرف لالہ کے اعزاز میں پوٹھوہار کمیونٹی یو اے ای کا پُروقار ظہرانہ

ستمبر 21, 2026

تازہ ترین

قونصل جنرل مراد علی وزیر سے چوہدری بختاور  کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

قونصل جنرل مراد علی وزیر سے چوہدری بختاور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

by Rana Irfan
ستمبر 23, 2026
0

بارسلونا (جانب منزل نیوز)قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر سے اسپین کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری...

توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، ہر سال تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا

توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، ہر سال تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا

by Rana Irfan
ستمبر 23, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت کرتے ہوئے نئے رولز نافذ کردیے۔ کابینہ...

ڈی بی انویسٹنگ نے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا

ڈی بی انویسٹنگ نے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا

by Rana Irfan
ستمبر 23, 2026
0

دبئی (جانب منزل نیوز)آن لائن فنانشل بروکریج فرم ڈی بی انویسٹنگ نے اپنا نیا پلیٹ فارم ڈی بی انویسٹنگ ڈاٹ...

چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعداد 27 کروڑ تک پہنچ گئی

چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعداد 27 کروڑ تک پہنچ گئی

by Rana Irfan
ستمبر 23, 2026
0

بیجنگ (جانب منزل نیوز)چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ آبادی 270 ملین (27 کروڑ) تک پہنچ گئی۔ سی جی ٹی این...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved