بدھ, ستمبر 23, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، ہر سال تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا

ستمبر 23, 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، ہر سال تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت کرتے ہوئے نئے رولز نافذ کردیے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہر مالی سال توشہ خانہ میں موصول تمام تحائف کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا اور تمام تحائف کھلی عوامی نیلامی میں فروخت ہوں گے تاہم ثقافتی، تاریخی اور سفارتی طور پر حساس تحائف نیلام نہیں ہوں گے۔ 

نیلامی سال میں دو بار ترجیحاً اور کم از کم ایک بار ضرور ہوگی جبکہ سرکاری عہدیداران اور ان کے خاندان نیلامی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ نیلامی سے حاصل رقم پسماندہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیٹ کی صورت میں ملنے والے تحائف کو الگ الگ فروخت نہیں کیا جائے گا اور نیلامی کی براہ راست میڈیا کوریج ہوگی۔ 

تحائف سے متعلق فیصلوں کے لیے سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم ہوگی جس میں خزانہ، خارجہ، قانون اور ثقافت ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹریز شامل ہوں گے، کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کون سے تحائف نیلام ہوں گے اور کون سے تاریخی حیثیت رکھتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  وزیراعظم اور صدر کے سوا تحائف وصول کرنے کی حوصلہ شکنی ہوگی تاہم سفارتی آداب کے تحت تحفہ لینا ناگزیر ہو تو اسے 30 دن کے اندر توشہ خانہ میں جمع کرانا ہوگا۔ بیرون ملک دورے کی صورت میں واپسی کے 30 دن میں تحفہ جمع کرانا ہوگا جبکہ الگ جہاز سے آنے والے تحفے کے لیے 60 دن کی مہلت ہوگی۔ 

گریڈ ایک سے 4 کے ملازمین نقد انعام رکھ سکیں گے جبکہ مقررہ مدت میں تحفہ جمع نہ کرانے پر عدالت میں شکایت درج ہوگی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق تحائف کی مارکیٹ ویلیو ایف بی آر اور نجی تخمینہ کار طے کریں گے، دونوں قیمتوں میں 25 فیصد سے زیادہ فرق ہونے پر تیسرے تخمینہ کار کی رائے حتمی ہوگی۔ حوالہ قیمت کے لیے اے آئی کو بھی استعمال کیا جاسکے گا جبکہ ہتھیاروں کی قیمت پی او ایف واہ طے کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحائف کی حفاظت گریڈ 20 کے افسر کے سپرد ہوگی، اسٹور روم میں سی سی ٹی وی اور تالہ بندی لازمی قرار دی گئی ہے۔ تمام تحائف کا ریکارڈ اور تصویر ویب پورٹل پر شائع کی جائے گی تاہم تحفہ دینے والی شخصیت اور ملک کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔

ShareTweetSend
Previous Post

ڈی بی انویسٹنگ نے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا

Next Post

قونصل جنرل مراد علی وزیر سے چوہدری بختاور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

Related Posts

قونصل جنرل مراد علی وزیر سے چوہدری بختاور  کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
اوورسیز پاکستانیز

قونصل جنرل مراد علی وزیر سے چوہدری بختاور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

ستمبر 23, 2026
ڈی بی انویسٹنگ نے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا
تازہ ترین

ڈی بی انویسٹنگ نے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا

ستمبر 23, 2026
چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعداد 27 کروڑ تک پہنچ گئی
تازہ ترین

چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعداد 27 کروڑ تک پہنچ گئی

ستمبر 23, 2026
راجہ عبدالغفور عرف لالہ کے اعزاز میں پوٹھوہار کمیونٹی یو اے ای کا پُروقار ظہرانہ
تازہ ترین

راجہ عبدالغفور عرف لالہ کے اعزاز میں پوٹھوہار کمیونٹی یو اے ای کا پُروقار ظہرانہ

ستمبر 21, 2026

تازہ ترین

قونصل جنرل مراد علی وزیر سے چوہدری بختاور  کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

قونصل جنرل مراد علی وزیر سے چوہدری بختاور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

by Rana Irfan
ستمبر 23, 2026
0

بارسلونا (جانب منزل نیوز)قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر سے اسپین کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری...

توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، ہر سال تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا

توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، ہر سال تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا

by Rana Irfan
ستمبر 23, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت کرتے ہوئے نئے رولز نافذ کردیے۔ کابینہ...

ڈی بی انویسٹنگ نے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا

ڈی بی انویسٹنگ نے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا

by Rana Irfan
ستمبر 23, 2026
0

دبئی (جانب منزل نیوز)آن لائن فنانشل بروکریج فرم ڈی بی انویسٹنگ نے اپنا نیا پلیٹ فارم ڈی بی انویسٹنگ ڈاٹ...

چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعداد 27 کروڑ تک پہنچ گئی

چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعداد 27 کروڑ تک پہنچ گئی

by Rana Irfan
ستمبر 23, 2026
0

بیجنگ (جانب منزل نیوز)چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ آبادی 270 ملین (27 کروڑ) تک پہنچ گئی۔ سی جی ٹی این...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved