اسلام آباد (جانب منزل نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ 15 اور 16 نومبر 2026ء کو ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کونسل آف منسٹرز کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو ای سی او کونسل آف منسٹرز اجلاس کی تیاریوں، مجوزہ پروگرام اور ایجنڈے، شرکا کی شرکت، لاجسٹکس اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آئندہ کونسل آف منسٹرز اجلاس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اہم امور پر ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے اقتصادی تعاون تنظیم اور علاقائی تجارت، روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں اس کے کردار کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت پر زور دیا۔








