کراچی (جانب منزل نیوز) پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر1210ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد23.715ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 4ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 23.715ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 18.328ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.387ارب ڈالرتھا۔گزشتہ ہفتہ کے دورا ن حکومت پاکستان کے کمرشل قرضوں پرحاصل منافع کی وصولی کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 1.210ارب ڈالرکااضافہ ہوا۔








