ہفتہ, ستمبر 12, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home اوورسیز پاکستانیز

بیجنگ : وادی سندھ کی قدیم مہروں کے رسم الخط پر تحقیق کی تقریبِ رونمائی

ستمبر 11, 2026
بیجنگ : وادی سندھ کی قدیم مہروں کے رسم الخط پر تحقیق کی تقریبِ رونمائی

جنگ(جانب منزل نیوز)بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں "ہڑپہ اور موہنجو داڑو سے ملنے والی قدیم مہروں کے رسم الخط کی علامات کا مطالعہ: وادیٔ سندھ کے رسم الخط کے ماخذ کی تلاش کے انگریزی ایڈیشن کی تقریبِ رونمائی ہوئی ۔

انر منگولیا ہونڈر کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز کے صدر پروفیسر ژو یوشو اور ان کی ٹیم کی جانب سے تحریر کردہ مطالعے میں ہڑپہ اور موہنجو دڑو سے دریافت ہونے والی 401 نسبتاً مکمل مہروں کا جائزہ لیا گیا اور 132 انفرادی علامات کی تشریح پیش کی گئی ۔ یہ تحقیق ان علامات کا موازنہ قبل از تاریخ کے چین خاص طور پر ہونگ شان ثقافتی خطے سے وابستہ کتبوں، تصاویر اور ثقافتی روایات سے کرتی ہے اور موجودہ پاکستان اور چین کے خطوں کی قدیم تہذیبوں کے درمیان ممکنہ روابط کا جائزہ لیتی ہے۔

پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے شرکا کا خیرمقدم کیا۔نے پروفیسر ژو، ان کی تحقیقی ٹیم، مترجمین اور انر منگولیا ہونڈر کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز کو اس اشاعت میں ان کے کردار پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس مطالعے کو دونوں قدیم تہذیبوں کے درمیان ممکنہ تاریخی اور ثقافتی روابط پر تحقیق میں اہم پیش رفت قرار دیا۔یہ مطالعہ آباؤ اجداد کی معاشرت کی عکاسی، رسومات کی علامات و نذرانے، جانوروں کی تصاویر، پیدائش، غیب دانی ، گرج چمک اور آباؤ اجداد کی پوجا جیسے تصورات سے وابستہ علامات میں ممکنہ مماثلتوں کو اجاگر کرتا ہے۔

تقریبِ رونمائی میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تبادلوں کی اہمیت اور دونوں ممالک کی قدیم تہذیبوں کے بارے میں فہم کو گہرا کرنے میں مشترکہ علمی کاوشوں کے کردار پر زور دیا گیا۔ یہ تحقیق اب انگریزی میں دستیاب ہے اور اس کا اردو ترجمہ بھی تیار کیا گیا ہے تاکہ اسے پاکستانی عوام کے ایک وسیع تر حلقے تک پہنچایا جا سکے۔اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی اور عوامی سطح کے تبادلوں کے لیے پروفیسر ژو یوشوکی دیرینہ خدمات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

ShareTweetSend
Previous Post

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس

Next Post

میڈرڈ: پاکستانی فلم فیسٹیول میں ’’نایاب‘‘ کی نمائش

Related Posts

یوا ےای:انسانی اسمگلنگ کی دو کوششیں ناکام ، مشتبہ افراد
تازہ ترین

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس

ستمبر 11, 2026
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ
پاکستان

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ستمبر 11, 2026

تازہ ترین

یوا ےای:انسانی اسمگلنگ کی دو کوششیں ناکام ، مشتبہ افراد

یوا ےای:انسانی اسمگلنگ کی دو کوششیں ناکام ، مشتبہ افراد

by Rana Irfan
ستمبر 11, 2026
0

ابوظہبی (جانب منزل نیوز)متحدہ عرب امارات کے حکام نے ملک کی سرحدوں کے پار لوگوں کو غیر قانونی طور پر...

میڈرڈ: پاکستانی فلم فیسٹیول میں ’’نایاب‘‘ کی نمائش

میڈرڈ: پاکستانی فلم فیسٹیول میں ’’نایاب‘‘ کی نمائش

by Rana Irfan
ستمبر 11, 2026
0

میڈرڈ (جانب منزل نیوز)پاکستان کے سفارت خانے میڈرڈ نے کاسا ایشیا اور امیگوس ڈی پاکستان کے تعاون سے میڈرڈ میں...

بیجنگ : وادی سندھ کی قدیم مہروں کے رسم الخط پر تحقیق کی تقریبِ رونمائی

بیجنگ : وادی سندھ کی قدیم مہروں کے رسم الخط پر تحقیق کی تقریبِ رونمائی

by Rana Irfan
ستمبر 11, 2026
0

جنگ(جانب منزل نیوز)بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں "ہڑپہ اور موہنجو داڑو سے ملنے والی قدیم مہروں کے رسم الخط کی...

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس

by Rana Irfan
ستمبر 11, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔...

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.