بدھ, اکتوبر 28, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

کینیڈا اورامارات کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے

اکتوبر 28, 2026
کینیڈا اورامارات کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے

اوٹاوا (جانب منزل نیوز)کینیڈا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت متحدہ عرب امارات کو کینیڈا کی 99 فیصد سے زائد موجودہ برآمدات پر محصولات میں کمی یا ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔

شِنہوا کے مطابق یہ معاہدہ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی اوٹاوا میں ملاقات کے موقع پر طے پایا۔ معاہدے کے لیے مذاکرات ریکارڈ 47 دن میں مکمل کیے گئے، جو دونوں ممالک کے لیے کسی آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کی مختصر ترین مدت ہے۔کینیڈین وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے زیادہ مستحکم اور قابلِ پیش گوئی ماحول پیدا ہوگا، جبکہ غیر محصولات رکاوٹوں میں بھی کمی لائی جائے گی۔

اس سے صنعتی، زرعی، جنگلات، ماہی گیری، سمندری خوراک، ماحولیاتی اور انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں میں کینیڈین اشیا اور خدمات کی منڈیوں تک رسائی بڑھے گی۔ معاہدہ 2027 میں نافذ ہونے کی توقع ہے۔بیان کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد کا کینیڈا کا یہ پہلا دورہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت ہے۔ اس دورے سے کینیڈا میں 70 ارب کینیڈین ڈالر (50 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کو آگے بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

اس سرمایہ کاری کا اعلان نومبر 2025 میں مارک کارنی کے دورہ ابوظہبی کے موقع پر کیا گیا تھا۔دونوں ممالک نے تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق متعدد انتظامات کے علاوہ دفاعی تعاون اور سفارتی تربیت کے حوالے سے دو مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے۔ اس موقع پر حوالگیِ ملزمان کے معاہدے اور باہمی قانونی معاونت کے معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا.

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

امریکا: امیگریشن ججز کا ملک بدری کے مقدمات ملتوی کرنے کا اختیار بحال کرنے کی درخواست مسترد

Next Post

یو اے ای میں ڈیجیٹل بینکاری کا نیا دور، لولو فنانشل اور پرپل پلم میں شراکت داری

Related Posts

یو اے ای میں ڈیجیٹل بینکاری کا نیا دور، لولو فنانشل اور پرپل پلم میں شراکت داری
تازہ ترین

یو اے ای میں ڈیجیٹل بینکاری کا نیا دور، لولو فنانشل اور پرپل پلم میں شراکت داری

اکتوبر 28, 2026
امریکا: امیگریشن ججز کا ملک بدری کے مقدمات ملتوی کرنے کا اختیار بحال کرنے کی درخواست مسترد
دنیا

امریکا: امیگریشن ججز کا ملک بدری کے مقدمات ملتوی کرنے کا اختیار بحال کرنے کی درخواست مسترد

اکتوبر 28, 2026
ترکیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 500 ٹن بھوسا جل کر خاکستر
خاص خبریں

ترکیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 500 ٹن بھوسا جل کر خاکستر

اکتوبر 28, 2026
اسپین میں ایک اور ٹرین حادثہ ، 68 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
تازہ ترین

اسپین میں ایک اور ٹرین حادثہ ، 68 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

اکتوبر 28, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved