اسلام آباد (جانب منزل نیوز) حکومتی اور پیپلز پارٹی قیادت کے درمیان اہم مشاورت، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومتی وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس پہنچ گئے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس، ممکنہ قانون سازی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی شامل تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر چھاپے اور اہل خانہ کے ساتھ پیش آنے والے معاملے پر اسحاق ڈار سے ذاتی طور پر نوٹس لینے کی درخواست بھی کی۔





