اسلام آباد (جانب منزل نیوز) کیپٹن صفدر نے خواتین کے احترام پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کے گھر کی بہو بیٹیاں ہوں، عمران خان کی بہن ہو یا زرداری صاحب کی بہن، سب امت کی بہنیں اور بیٹیاں ہیں، سب کا احترام ہونا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے خواتین کی عزت و احترام کو سیاسی وابستگی اور اختلافات سے بالاتر قرار دیتے ہوئے سب کے لیے یکساں عزت کا پیغام دیا۔





