لاہور (جانب منزل نیوز) ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی بحث نے سیاسی منظرنامے میں نئی ہلچل پیدا کردی، اہم سیاسی شخصیات کے درمیان مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایک اور اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور ملک میں استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی مشاورت ہوئی۔
صدر آصف علی زرداری اپنا دو روزہ دورہ لاہور مکمل کرنے کے بعد نوابشاہ روانہ ہوگئے۔





