اسلام آباد (جانب منزل نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور پیش آنے والے واقعے پر اظہارِ یکجہتی کیا۔
گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کو اپنی رہائش گاہ سیل کرنے، صاحبزادے کی گرفتاری اور خواتین کو گھر سے نکال کر ہراساں کرنے کے معاملے سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ رہائش گاہ کو سیل کرنے اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔





