جمعہ, نومبر 27, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پی ایس ایل 12: پشاور زلمی نے آسٹریلوی آل راؤنڈر آرون ہارڈی کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

نومبر 27, 2026
پی ایس ایل 12: پشاور زلمی نے آسٹریلوی آل راؤنڈر آرون ہارڈی کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

پشاور (جانب منزل نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے لیے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے آسٹریلوی آل راؤنڈر آرون ہارڈی کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے ٹیم میں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ زلمی نے آئندہ سیزن میں بھی ٹائٹل کے دفاع کے لیے مضبوط اور متوازن ٹیم میدان میں اتارنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
آرون ہارڈی نے پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کی تاریخی ٹائٹل جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 6 میچز میں 133 رنز بنانے کے ساتھ 11 وکٹیں بھی حاصل کیں، جبکہ ان کا بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ 149.44 رہا۔
فائنل میں ہارڈی نے پہلے گیند سے حریف ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا اور 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، بعدازاں ہدف کے تعاقب میں 39 گیندوں پر ناقابلِ شکست 56 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر زلمی کی فتح یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ آرون ہارڈی نے فیصلہ کن لمحات میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، فائنل میں ان کی بولنگ اور دباؤ میں بہترین بیٹنگ ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے کا اہم حصہ رہی۔
ہارڈی کی واپسی سے زلمی کے شائقین کو پی ایس ایل 12 میں ایک بار پھر اپنے پسندیدہ آل راؤنڈر کی دھواں دار کارکردگی دیکھنے کی امید ہے، جبکہ دفاعی چیمپئن اگلے سیزن میں بھی ٹرافی پشاور میں رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

پنجاب کے 4 صوبے بنانے کی حمایت نہیں، صرف جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہوں، بلاول بھٹو

Next Post

لاہور میں پہلی ٹریک لیس ٹرام چلانے کی تیاریاں مکمل

Related Posts

لاہور میں پہلی ٹریک لیس ٹرام چلانے کی تیاریاں مکمل
پاکستان

لاہور میں پہلی ٹریک لیس ٹرام چلانے کی تیاریاں مکمل

نومبر 27, 2026
قومی اتفاقِ رائے کے بغیر فیصلوں کے بجائے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے،بلاول بھٹو زرداری
تازہ ترین

پنجاب کے 4 صوبے بنانے کی حمایت نہیں، صرف جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہوں، بلاول بھٹو

نومبر 27, 2026
لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری, آسمان پھر 12، 13 اور 14 مارچ کو رنگین ہونے کو تیار
پاکستان

لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری, آسمان پھر 12، 13 اور 14 مارچ کو رنگین ہونے کو تیار

نومبر 27, 2026
ماہرہ خان کی بے بی بمپ کے ساتھ نئی تصاویر وائرل، شوہر کے ہمراہ خوشگوار لمحات
تازہ ترین

ماہرہ خان کی بے بی بمپ کے ساتھ نئی تصاویر وائرل، شوہر کے ہمراہ خوشگوار لمحات

نومبر 27, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved