انڈیا (جانب منزل نیوز) بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی 16 دسمبر کو بنگلادیش واپسی متوقع ہے۔
ترجمان کے مطابق شیخ حسینہ نے وطن واپسی کے لیے بنگلادیشی حکومت سے فضائی سفر کا انتظام کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شیخ حسینہ کی واپسی ممکن بنانا موجودہ بنگلادیشی حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم بنگلادیشی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد طلبہ کے حکومت مخالف احتجاج کے بعد اگست 2024 میں اقتدار چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں۔





