لاہور (جانب منزل نیوز) آسمان پر قدرت کا حسین نظارہ، پاکستان، امریکا، یورپ اور دنیا کے مختلف ممالک میں سال 2026 کے دوسرے سپر مون نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔
سپارکو کے مطابق چاند زمین کے قریب آنے کے باعث معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے رہا ہے۔ نومبر کے اس مکمل چاند کو روایتی طور پر **بیور مون (Beaver Moon)** کہا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سپر مون کے دوران چاند معمول کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے سکتا ہے۔
نومبر کے مکمل چاند کو بیور مون اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس موسم میں بیور نامی جانور سردیوں کی آمد سے پہلے اپنے ٹھکانے تیار اور خوراک ذخیرہ کرتے ہیں۔
دلچسپ بات رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون 23 اور 24 دسمبر کو دیکھا جا سکے گا۔





