دوحہ (جانب منزل نیوز) پاکستان شاہینز نے نیپال کو 96 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ گروپ مرحلے میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 72 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
محمد حسنین اور سفیان مقیم نے تین، تین وکٹیں حاصل کرکے نیپال کی بیٹنگ لائن کو بکھیر دیا اور پاکستان کی شاندار کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔





