راولپنڈی (جانب منزل نیوز) راولپنڈی میں ایگریکلچر یونیورسٹی کے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماضی میں پنجاب بدانتظامی کا شکار تھا، سڑکوں پر دھول اڑتی تھی، جبکہ اب میرٹ، ترقی اور عوامی سہولیات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سفارش، پرچی کلچر اور بدمعاشی کی بجائے میرٹ پر کام ہو رہا ہے، ترقی صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ لیہ، بھکر سمیت تمام شہروں اور دیہات میں یکساں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب میں 1100 گرین بسیں سڑکوں پر چل رہی ہیں، طالبات کو مفت گرین بس سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ اسکیمیں نوجوانوں کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے اہم اقدامات ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پنجاب کے طلبہ کو قابلیت اور محنت کی بنیاد پر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور ہر شہر، ہر گاؤں کو یکساں اہمیت دی جا رہی ہے۔
مریم نواز کا دعویٰ، پنجاب ترقی کی دوڑ میں آگے اور دوسرے صوبوں کے لیے مثال بن رہا ہے





