یونان (جانب منزل نیوز) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں تاریخی اولڈ ایکروپولس میوزیم 11 ملین ڈالر کی شاندار تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا، جہاں قدیم یونانی تہذیب کے نادر خزانے جدید انداز میں عوام کے سامنے پیش کیے گئے ہیں۔
میوزیم میں پہلی مرتبہ اسٹوریج میں محفوظ قیمتی مجسموں کی نمائش کی جا رہی ہے، جبکہ ایتھنز سے دریافت ہونے والے 750 تاریخی نوادرات بھی دیکھنے والوں کو ماضی کی تہذیب سے روشناس کرائیں گے۔ ایکروپولس کے 100 تاریخی مقامات کی تھری ڈی ڈیجیٹل پیشکش مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے، جو میوزیم کو جدید ٹیکنالوجی اور تاریخ کا منفرد امتزاج بناتی ہے۔
میوزیم کی بحالی کو یونان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تاریخی آثار کو نئی نسل تک پہنچانے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ افتتاح کے موقع پر یونانی وزیراعظم نے پارthenon کے تاریخی مجسموں کی برطانیہ سے واپسی کا مطالبہ بھی دہرایا۔




