لاہور (جانب منزل نیوز) جنوبی کوریا کے معروف نو مسلم یوٹیوبر داؤد کم اپنی اہلیہ اناستاسیا کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کے باہر بنوائی گئی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔
داؤد کم نے تصویر کے کیپشن میں لاہور کا مشہور جملہ ’’لاہور لاہور اے!‘‘ لکھا، جس کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور جوڑی کو پاکستان اور لاہور آمد پر خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ داؤد کم نے 2019 میں اسلام قبول کیا تھا اور وہ اپنے اسلامی سفر، وی لاگز اور دلچسپ ویڈیوز کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں مداح رکھتے ہیں۔
لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کے پس منظر میں بنائی گئی یہ تصویر پاکستان کی ثقافت، تاریخی ورثے اور مہمان نوازی کی خوبصورت جھلک پیش کر رہی ہے۔





