ابوظہبی (جانب منزل نیوز) پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2026 میں اپنی دھواں دار آل راؤنڈ پرفارمنس سے میدان میں دھوم مچا دی، یو اے ای بلز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر (MVP) کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
شاداب خان نے 12 میچز میں 172 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 13 اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 161.5 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
بیٹنگ میں برق رفتار رنز اور بولنگ میں حریفوں کے لیے مشکلات کھڑی کرنے والے شاداب خان کی یہ شاندار کارکردگی پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے خوشی اور فخر کا باعث بن گئی۔





