لاہور (جانب منزل نیوز) انسانی جسم کا سب سے حیرت انگیز اور پیچیدہ نظام، آنکھیں صرف دیکھنے کا ذریعہ نہیں بلکہ قدرت کا ایک ایسا شاہکار ہیں جو پلک جھپکتے ہی قریب اور دور کی چیزوں پر اپنی توجہ مرکوز کر لیتی ہیں۔
طبی معلومات کے مطابق آنکھوں کی حرکت اور فوکس تبدیل کرنے میں مختلف پٹھے اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو دن بھر مسلسل متحرک رہتے ہیں۔ آنکھوں کے عدسے کو فوکس کے لیے ایڈجسٹ کرنے والا عضلہ بھی انتہائی تیزی سے کام کرتا ہے، جس کی بدولت ہم قریب سے دور اور دور سے قریب موجود اشیا کو واضح دیکھ سکتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ہم کتاب پڑھنے کے بعد اچانک آسمان یا سڑک کی طرف دیکھتے ہیں تو آنکھ کا عدسہ اپنی ساخت تبدیل کرکے فاصلے کے مطابق فوکس ایڈجسٹ کرتا ہے۔
ایک حیران کن سائنسی موازنہ یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ اگر جسم کے بڑے پٹھوں کو آنکھوں کے پٹھوں جیسی مسلسل سرگرمی میں رکھا جائے تو یہ روزانہ تقریباً 80 کلومیٹر پیدل چلنے کے برابر مشقت بن سکتی ہے۔





